لیہ(صبح پا کستان)رو یت ہلا ل کمیٹی پاکستان کے چیئر مین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ آج اسلام کے خلا ف جا ری مہم پر جہا د کی اشد ضرورت ہے۔ علمائے و مشا ئخ کو فوری طور پر میدانِ عمل میں نکل کر کر دا ر ادا کر نا چاہیئے۔ ان خیا لات کا اظہار انھوں نے در بار عالیہ پیر سوا گ شر یف کے سجا دہ نشین حضر ت خواجہ احمد حسن الحسنی، سا بق ایم این اے صا حبزا دہ فیض الحسن، صا حبزادہ افتخار الحسن، صا حبزا دہ محبوب الحسن اور صا حبزادہ وسیم الحسن سے ملا قا ت کے دو ران کیا۔ انھوں نے مز ید کہا کہ حضر ت خواجہ غلام حسن سوا گ ؒ کے نقشِ قدم پر چل کر ہی ہم دین و دنیا میں بھلا ئی پاسکتے ہیں۔ آپ ؒ وقت کے خطیب اور قیومِ زمان تھے انھوں نے اپنی تعلیمات اور رو حا نی تصرو ف سے غیر مسلموں کو دائرہ اسلام میں دا خل کیا۔ دینی مدا ر س کے حوالے سے کہا کہ یہ مدا ر س اسلام کی چھا ؤ نیاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دینی مدا ر س اور علمائے کرام معا شرہ کی بھلا ئی و خیر کے لیے ہمیشہ انسانوں کی راہنما ئی کا کر دا ر ادا کر تے رہے ہیں اور کر تے رہیں گے۔
مو لا نا غلام محمد سیا لوی اور مو لا نا مفتی محمد رفیق الحسنی بھی آپ کے ہمراہ تھے۔ مو لا نا مفتی منیب الر حمن اور دیگر علمائے کرام نے حضر ت خواجہ غلام حسن سوا گ ؒ کے مزا ر پر بھی حا ضری دی اور ملک و قوم کے لیے خصو صی دُعا ما نگی۔