لیہ(صبح پا کستان)جماعت اسلامی شعبہ خواتین ضلع لیہ کے زیر اہتمام تکریم نسواں واک کا انعقاد کیا گیا،واک لیہ مائنر سے شروع ہوکر ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی،ریلی میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی جنہوں نے مختلف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھیجماعت اسلامی شعبہ خواتین لیہ کے زیر اہتمام تکریم نسواں واک کا انعقاد کیا گیا،واک کی قیادت ضلعی ناظمہ،غزالہ رؤف نے کی جبکہ خواتین کی کثیر تعداد نے واک میں شرکت کی،خواتین شرکا نے مختلف بینرز اور پینافلکس اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین کی عزت و تکریم کے حوالے سے مختلف سلوگن درج تھے،ضلعی ناظمہ جماعت اسلامی شعبہ خواتین زرتاشہ کا کہنا تھا کہ ہم اسلامی نظام کی علمبردار ہیں اور ہمیں اسلام نے تمام حقوق دے دیئے ہیں،ہم سیکولر ازم نہیں اپنانا چاہتے،مغربی طاقتیں اسلامی اقدار و شعائر کے خلاف منظم مہم چلا رہے ہیں جس میں ہماری عوام منظم سازش کے تحت پھنستی جا رہی ہے جس کو ہم اپنے مذہب میں دی ہوئی تعلمیات کے تحت ناکام بنا دیں گے،ہم فحاشی،عریانی اور بے حیائی کو مسترد رکرتے ہیں اور اسلام میں جو حقوق عورتوں کو صدیوں پہلے دیئے ہیں ان کی مثال ملنا مشکل ہے،
نگران سیاسی امور جماعت اسلامی خواتین لیہ زرتاشہ ندیم،صدر الخدمت فاؤنڈیشن لیہ خواتین سعدیہ فاروق،شگفتہ تنویرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کے نصف خواتین کو پہلے پینا فلیکس،ہورڈنگز اور اشتہارات کا حصہ بنا کر بے توقیر کرنے کی کوشش کی گئی اب این جی اوز ہماری پاکدامن خواتین کو ڈی ٹریک کرنے کیلئے نت نئے جال بچھا چکی ہیں جبکہ پوری دنیا میں جب بھی خواتین ظلم کا شکار ہوتی ہیں یا پھر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے پھر انہیں اسلام کی حقانیت کا احساس بھی ہوتا ہے اور اعتراف بھی کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ این جی اوز یونین کونسل،دیہات کی سطح پر اپنے پنجے گاڑھ چکی ہیں مگر شمع رسالت سے روشنی اور اپنے ایمان کو منور کرنے والی خواتین یہود وہنود کے ایجنڈے کو کبھی بھی کامیاب نہ ہونے دیں گی انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں جہاں جہاں خواتین اسلام کی روشنی سے منور ہورہی ہیں ان تمام نومسلم خواتین کا ایک ہی مؤقف ہوتا ہے کہ وہ دین اسلام کی سچائی اور اس کے پردہ کی اہمیت سے متاثر ہوئی ہیں کیونکہ انہیں تحفظ کا احساس دلاتا ہے جماعت اسلامی پاکستان کی حلقہ خواتین رشتوں کے احترام جس میں باپ،شوہر،بھائی شامل ہیں پر یقین رکھتی ہیں کہ اسلام نے جن رشتوں میں خواتین کو سمیٹا ہے انہی میں عورتوں کی عزت،عظمت اور تحفظ ہے اسی پیغام کو گھر گھر پہنچانے اور سازشی عناصر کے خلاف جماعت اسلامی حلقہ خواتین لیہ کی 8سو کارکنان ضلع بھر کے گھر گھر،خواتین تعلیمی ادرروں،ہسپتالوں میں جاجاکر عورتوں کے تحفظ اور حجاب کا پیغام پہنچائیں گے