یہ(صبح پا کستان)پنجاب تھیلیسیمیا پریوینشن پراجیکٹ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ سے تھیلیسیمیا کے قومی دن کے حوالے سے آگاہی واک نکالی گئی،آگاہی واک ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ پر اختتام پذیر ہوئی،
آگاہی واک میں ڈاکٹرز،لیڈی ڈاکٹرز،پیر امیڈیکلز،نرسسز کے علاوہ پنجاب تھیلیسیمیا پریوینشن پراجیکٹ ضلع لیہ کے کارکنان نے شرکت کی،اس موقع پر لیڈی ڈاکٹر ام سلمیٰ نے کہا کہ تھیلیسیمیا ایک خطر ناک مرض ہے اس مرض کو روکنے کیلئے غیر شادی شدہ مردو عورت کو شادی سے پہلے اور ہر حاملہ عورت کو حمل کے ابتدائی 2ہفتوں میں ایک سادہ خون کا ٹیسٹ کروا کر پتہ کرلینا چاہیئے کہ وہ تھیلیسیمیا مائنر تو نہیں،اس پراجیکٹ کی وجہ سے لوگوں کو تھیلیسیمیا آگاہی کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کی سہولیات بھی مہیا کی جا رہی ہیں،ڈسٹرکٹ فوکل پرسن محمد شیر زمان نے کہا کہ پی ٹی پی پی کا سٹاف سکولوں،کالجوں،یونیورسٹیوں،ہسپتالوں اور دیہاتوں میں جاکر لوگوں کو اس مرض سے آگاہی فراہم کررہا ہے اور اس سے بچاؤ کے طریقے بتا رہا ہے اس براجیکٹ کے ذریعے لٹریچر،لیکچرز سیمینارز وٹیسٹ کی سہولیات مفت دی جا رہی ہیں،حکومت پاکستان نے عالمی تھیلیسیمیا دن منانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے شہریوں کو اس موذی مرض بارے آگاہی دینے کیلئے قومی دن منانے کے سلسلہ کا آغاز کیا ہے اور آج کی واک اس تناظر میں کی جا رہی ہے تاکہ ہم اپنے شہریوں کو اس موذی مرض اور اس کے علاج بارے آگاہی دے سکیں۔آگاہی واک کی قیادت ڈاکٹر ام سلمیٰ،صدر وائی این اے عائشہ زریں،ڈسٹرکٹ فوکل پرسن محمد شیر زمان نے کی جو ڈسٹرکٹ پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔