لیہ(صبح پا کستان)عدالت میں زیر سماعت مقدمہ کی پیروی روکنے کیلئے کھیت میں مزدور کی 18سالہ بیٹی کو رات کی تاریکی میں گھر سے اغوا کو 11ماہ بعد بھی بازیاب نہ کرایا جاسکا صدر پولیس لیہ مغویہ کو برآمد کرکے قانون کے حوالے کرے ان خیالات کا اظہار صوبائی نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب چوہدری اصغر علی گوجر نے 11ماہ قبال ہونے والی ساجدہ بی بی کی والدہ نسیم مائی،بھائی محمد سجاد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا
انہوں نے کہا کہ 5جون 2019ء کو مسماۃ ساجدہ بی بی کو گھر سے اسد نے 2نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کرکے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جب حالت غیر ہوئی تو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ پھینک آئے مغویہ کے بیان کی روشنی میں مقامی عدالت نے کاروائی کا آغاز کیا انہوں نے کہا کہ صدر پولیس لیہ نے ملزمان کے اثر رسوخ کے آگے سرنڈر کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ خارج کرکے عدالت رپورٹ بھجوا دی مگر عدالت نے پولیس کی کاروائی سے اتفاق نہ کرتے ہوئے مغویہ،ملزمان اور پولیس کو طلب کرلیا انہوں نے کہا کہ عدالت میں مغویہ کے پیش ہوکر ممکنہ کاروائی کے خوف کے پیش نظر 17/18دسمبر 2019کی شب ایک مرتبہ پھر چک سے باہر ڈیرے پر آباد محنت کشن کھیت مزدور رشید احمد کے گھر ہلہ بول کر ساجدہ بی بی کو اسلحہ کے زور پر گھر سے اغوا کرلیا اغوا کی واردات کے دوران شور شرابا ہونے پر قرب و جوار کے سینکڑوں لوگ جمع ہوگئے اغوا کی واردات کے بعد صدر پولیس لیہ نے موقع پر پہنچ کر اغوا بارے معلومات جمع کیں انہوں نے کہا کہ ملزمان نے مقامی طور پر پنچایت میں اپنا جرم قبول کیا مگر صدر پولیس لیہ مظلوم خاندان کو سپورٹ کرنے کی بجائے ظلم کرنے والوں کی مدد کررہی ہے اور مدعی 11ماہ سے تھانہ کچہری کے درمیان فٹبال بن چکا ہے،مغویہ کے بھائی محمد سجاد نے صحافیوں سے کہا کہ وہ غریب ہیں اور انہیں غریب ہونے کی سزا پہلے ان کی بہن کو اغوا کرکے دی گئی اور اب پولیس مختلف حیلوں بہانوں سے ہماری حوصلہ شکنی کررہے ہے مغویہ کی والدہ نسیم بی بی نے کہا کہ اسکی بیٹی پتہ نہیں کس حال میں ہوگی اگر ساجدہ بی بی کو بازیاب نہ کرایا گیا تو وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے خود سوزی کرلے گی محمد بلال سابق کونسلر یونین کونسل منڈی ٹاؤن نے کہا کہ تھانہ صدر لیہ کا تھانیدار قمر مشتاق ہر اس فرد کو ذلیل کررہا ہے جو اس اغوا ہونے والی بچی کے والدین کو سپورٹ کررہا ہے پہلے صدر پولیس لیہ نے مغویہ کے ماں باپ کو تھانے بٹھائے رکھا پھر ملزم کی نشاندہی کرنے والے عبداللہ کو نشاندہی کرنے کے جرم میں تھانیدار نے تھپڑ مارے اور اسے خود بھی تھانے میں بلاوجہ بٹھائے رکھا انہوں نے کہا کہ صدر پولیس اگر میرٹ پر انکوائری کرے تو کوئی وجہ نہیں کہ مغویہ برآمد نہ ہو اور ملزمان اپنے انجام کو نہ پہنچیں مغویہ کی والدہ نسیم بی بی بیٹے محمد سجاد نے وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب،آر پی او ڈیرہ غازیخان،ڈی پی او لیہ سے اپیل کی کہ 11ماہ سے ان کی بیٹی اغوا ہوچکی ہے اور ملزمان شہباز،کاشف وغیرہ کو پولیس گرفتار کرکے اصل حقائق سامنے لائے اور ان کی بیٹی کو بازیاب کرایا جائے وگرنہ متاثرہ خاندان ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگانے پر مجبور ہونگے۔
رپورٹ۔ رضوان مرزا پریس رپورٹر لیہ