لیہ:(صبح پا کستان) آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ذخیرہ اندوزوں اور ناجائزمنافع خوروں کیخلاف کریک ڈاون کریں۔ ضلع میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ایس اوپی کے مطابق فلور ملوں کی مانیٹرنگ کی جائے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے فیئرپرائس شاپس آٹافراہمی وچکی مالکان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں اے سی لیہ نیاز احمدمغل، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرپرویز قریشی اور ڈی او انڈسٹری محمدعبداللہ نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ20 کلو آٹے کا تھیلہ 805روپے میں اور ضلع میں 250دکانوں میں 29 فیئر پرائس شاپ پر بھی آٹا دستیاب ہے جبکہ ضلع کی 200آٹا چکیوں پر کھلاآٹا 55روپے کلو میں فر وخت ہوگاچکی مالکان واضح جگہ پر ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کے پابندہوں گے۔ڈپٹی کمشنرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی افسران فیلڈ میں نکلیں اور آٹے کی طلب اور رسد کی کڑی نگرانی کرتے ہوئے سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے وعوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائیں۔ا
نہوں نے کہا کہ ضلع میں آٹے کی کوئی قلت نہیں تاہم جن علاقوں میں آٹے کی طلب زیادہ ہے وہاں اسکی وافر مقدار میں دستیابی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ایس او پیز کے مطابق فلور ملوں کی مانیٹرنگ و ملوں سے آٹے کی سپلائی کی کڑی نگرانی، آٹے کی سپلائی بڑھانے کیلئے ملوں کوپوراکوٹہ استعمال کرنے کا پابندکیاجائے اورذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لئے فراہم شدہ معلومات پر کارروائی و ذخیرہ اندوزوں اور ناجائزمنافع خوروں کیخلاف کریک ڈاون کیاجائے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے اسسٹنٹ کمشنرکو محکمہ خوراک و صنعت کیساتھ کیساتھ فلور ملز مالکان سے بھی مستقل رابطہ رکھنے کی ضرورت پرزور دیا۔