لیہ(صبح پا کستان)مطالبات کے حق میں مختلف یونیورسٹیز کے طلبا کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاج،طلبا مظاہرین نے پینا فلکس،بینررز اٹھا کر مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی،احتجاجی طلباء کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث سب کچھ بند رہا مگر جامعات فیسیوں میں کمی نہیں کررہی ہے،
مظاہرین کے مطابق یونیورسٹیز کا آن لائن ایجوکیشن کا سسٹم ناکام ہوچکا ہے جس کو مسترد کرتے ہیں،ہمار ا حکومت پاکستان،حکومت پنجاب،ایچ ای سی،چانسلرز یونیورسٹیز،وائس چانسلرز یونیورسٹیز سے مطالبہ ہے کہ یونیورسٹیز میں تعلیمی سلسلہ بند ہے یونیورسٹیز کے ڈیپارٹمنٹ ودیگر شعبہ جات بند ہیں اور طلباء وطالبات ان کو استعمال نہیں کررہے،جبکہ یونیورسٹیز کے آن لائن سسٹم بھی فعال نہیں ہے ایل ایم ایس کا سسٹم بھی بہتر نہیں ہے اس لئے ہماری فیسوں میں کمی جائے اور بہتر آن لائن سسٹم دیکر ہماراتعلیمی سلسلہ بحال کیا جائے،کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور سمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار زندگی مکمل طور پر بحال نہیں ہیں ہمارے والدین ہماری فیسوں کی ادائیگی کی وجہ سے بہت پریشان ہیں حکومت جہاں دیگر طبقات کو کرونا وائرس کی وجہ سے معاشی سہولیات دے رہی ہے ہمیں بھی فیسو ں کی مد میں سہولیات دی جائیں اور یونیورسٹیز کو پابند کیا جائے کہ فوری طور پر طلباء وطالبات کے سمسٹر کی فیسوں میں کمی کا اعلان کرے۔