لیہ (صبح پا کستان) کینسر کے عالمی دن کے موقع پر لیہ پولیس کی طرف سے بلڈڈونیشن کیمپ،ڈی پی او لیہ محمد حسن اقبال،ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیا ء سمیت دیگر پولیس افسران و اہلکاران نے خون کے عطیات دیے،کینسر کے موذی مرض بارے ڈاکٹر صبیحہ و دیگر نے آگاہی لیکچر دیے، پولیس دوران ڈیوٹی خون بہانے کے ساتھ عطیہ خون بھی دے سکتی ہے،آج کینسر کے مریضو ں کی مدد کے لئے پولیس جوانوں کے جذبات دیکھ کربہت متاثر ہوا،ڈپٹی کمشنر لیہ،انسانی جان بچانے کیلئے خون کا عطیہ دینا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے،لیہ پولیس عوامی خدمت کے جذبے کو بروئے کا رلا تے ہوئے آئندہ بھی ایسے پروگرام منعقد کرتی رہے گی۔ڈی پی اولیہ
تفصیلا ت کے مطابق کینسر کے عالمی دن کے موقع پرپولیس لائن لیہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا،کینسر کے مریضوں کی مدد کیلئے ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیا ء،ڈی پی او لیہ محمد حسن اقبا ل سمیت دیگر پولیس افسران و جوانوں نے خون کے عطیات دے کر اپنا کردار ادا کیا،آئی جی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھرکی پولیس لائنز میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے،ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ سے ڈاکٹر صبیحہ،بلڈ لیبارٹری ٹیکنیشن محمد عامر،تھیلیسیمیا آفیسر محمد شیراز نے پولیس افسران و اہلکاران کو کینسر اور تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض کے انسانی زندگی پر خطرات،اس کی علامات اور علاج بارے آگاہی لیکچر دیے،انہوں نے کینسر کے مریضو ں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور خون کے عطیات کی اہمیت بارے بھی بتایا،ڈپٹی کمشنر لیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دیتی ہے،آج کینسر کے مریضو ں کی مدد کے لئے پولیس جوانوں کے جذبات دیکھ کربہت متاثر ہوا ہوں،پنجاب پولیس کاانسانی ہمدردی کیلئے اٹھایا گیا یہ اقدام انتہائی احسن ہے، ثابت ہو گیا کہ پولیس دوران ڈیوٹی خون بہانے کے ساتھ عطیہ خون بھی دے سکتی ہے،ڈی پی او لیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان بچانے کیلئے خون کا عطیہ دینا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے،آج پولیس کے جوان صرف اس لیے آئے ہیں کے خون کا عطیہ دے کر کینسر کے مریضوں کی مدد کی جا سکے،لیہ پولیس عوامی خدمت کے جذبے کو بروئے کا رلا تے ہوئے آئندہ بھی ایسے پروگرام منعقد کرتی رہے گی،انہوں نے خون کا عطیہ دینے والے جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بہت سے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے،کیمپ کے انعقاد کے دوران لیہ پولیس کو ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ اور ان کے عملہ کا خصوصی تعاون حاصل رہا،خون کے عطیات دینے میں ایلیٹ فورس،ٹریفک اور ضلعی پولیس کے جوانوں بھر پور حصہ لیا۔