لیہ(صبح پا کستان) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کلین گرین مہم کے سلسلہ میں اجتماعی شجرکاری کی گئی۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سے ملحقہ پلاٹ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اقبال،اسسٹنٹ کمشنرز نیا زاحمدو سلیمان احمد،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر فریداحمد،ضلعی صدر پی ٹی آئی بابرخان کھتران،سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ،سی ای او تعلیم شرافت علی بسرا،چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیٹی،نوید گجر،صدربار عبدالستار علوی،صدر انجمن تاجران ملک مظفر دھول،رہنماپی ٹی آئی سجن خان تنگوانی،ڈی ای اوز توکل حسین و شاہدہ پروین،افسران،میڈیانمائندگان اور سماجی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر اجتماعی طورپر 25سوپودے لگائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے اظفر ضیاء نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلین گرین پنجاب کے خواب کو شرمندہ تعبیرکرنے کے لئے ضلع لیہ سے بھرپور حصہ داری ڈالی جائے گی۔آج لگائے جانے والے یہ ننھے پودے کل تناور درخت بنیں گے اور ہماری نسلوں کو صاف ستھرا سرسبزلیہ خوش آمدید کہے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ جگہ کوڑا کرکٹ ایک ڈھیر تھا اور اس پر قبضہ مافیا کی نظر بھی تھی جس کا ہمیشہ کے لئے سدباب کردیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اقبال نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ چمکے گا لیہ مشن کی تکمیل کے لئے پولیس فورس،ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کرے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے عوام میں 15سوپودے مفت تقسیم کیے اور مہم کی کامیابی کے لئے دعاکی گئی۔