لیہ ( صبح پا کستان) ڈی پی اولیہ کی زیر صدارت کرائم میٹنگ،امن و امان کا قیام،لوگوں کے جان و مال کی حفاظت، بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیح،جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں، کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے،قانون کے نفاذ میں ایسا طریقہ اپنائیں کہ جس سے عوام میں پولیس کا مورال بلند ہو۔ ڈی پی اومحمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد حسن اقبال نے اپنے دفتر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ او زتھانہ جات،دفتر عملہ و دیگر افسران نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ کرائم،امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور دیگر اہم معاملات پر مشاورت کی گئی،ڈی پی او نے پولیس افسران کوہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سنگین،زیرتفتیش مقدمات کو جلد ازجلد حقائق کی روشنی میں یکسوکیا جائے، تمام دستیاب ذرائع بروئے کار لاکر مجرمان اشتہاریوں،عدالتی مفروران کو گرفتار کیا جائے،امن و امان قائم رکھنے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں،سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان اور منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کاروائیوں کا عمل مزید تیز کیا جائے، ڈی پی او نے مزید کہا کہ عوام الناس کی داد رسی کو یقینی بنایا جائے،تھانہ جات میں کسی بھی شخص کو غیر قانونی حراست میں نہیں رکھا جائے گا،کسی کے ساتھ زیادتی،ناانصافی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی،موبائل گشت اورموٹرسائیکل گشت کے نظام کو مزید موثر اور مربوط بنایا جائے،قانون کے نفاذ میں ایسا طریقہ اپنائیں کہ جس سے عوام میں پولیس کا مورال بلند ہو،امن و امان قائم رکھنے اور کرائم پر قابو پانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجائے،میٹنگ کے اختتام پر ڈی پی او نے بہترین کا ر کردگی کا مظاہر ہ کرنے پر ایس ایچ او ز کونقد انعام اور تعریفی سر ٹیفکیٹ سے نوازا،بہترین کا ر کردگی میں ایس ایچ او کروڑ عدنان شہزاد اول،ایس ایچ او چوک اعظم عابد علی دوم اور ایس ایچ او فتح پور دانش علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔