لیہ ( صبح پا کستان) ڈی پی او لیہ محمد حسن اقبال کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد،رواں سال میں درج مقدمات،تفتیش میں پیش رفت،چالان مکمل نامکمل و دیگر امور زیر بحث لائے گئے،پولیس افسران اعلیٰ کار کردگی کا مظاہر ہ کرکے محکمہ کی اچھی شہرت اور عوامی اعتماد میں اضافہ کا باعث بنیں،شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں تا کہ عوام اور پولیس کے مابین فاصلے کم ہو سکیں۔ڈ ی پی او لیہ
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد حسن اقبال کی زیر صدارت دفتر پولیس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،سرکل کے ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز تھانہ جات و دفتر ی عملہ نے میٹنگ میں شرکت کی،میٹنگ میں رواں سال ضلع بھر میں درج مقدمات،چالان مکمل،نا مکمل،زیر تفتیش، ڈکیتی،قتل،راہزنی،سرقہ وہیکل،ہوائی فائرنگ،منشیات اورجواء کے مقدمات کا یکسوئی کے ساتھ جائزہ لیا گیا،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ او ز نے اپنے اپنے سرکل و علاقہ تھانہ میں جرائم کی روک تھام سے متعلق ڈی پی او کو بذریعہ ملٹی میڈیا تفصیلی بریفنگ دی،محمد حسن اقبال نے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے پولیس افسران کو کار کردگی مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی،مجرمان اشتہاریوں کی گرفتار اور عادی مجرمان پر کڑی نظر رکھنے،جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے اورمنشیات کے خاتمے بارے بھی خصوصی ہدایات دیں،ڈی پی او نے اپنے صدارتی خطاب کے دوران کہا کہ پولیس افسران اعلیٰ کار کردگی کا مظاہر ہ کرکے محکمہ کی اچھی شہرت اور عوامی اعتماد میں اضافہ کا باعث بنیں،شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں تا کہ عوام اور پولیس کے مابین فاصلے کم ہو سکیں،فرض شناس،مخلص اور ایماندار آفیسر ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔