لیہ۔( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر لیہ محمدشہباز حسین کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ویجسی لینس کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ڈی ایس پی عبدالمجید،ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرمشتاق حسین ،ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرشہزاد ملک،ڈی ایس پی عبدالمجید،لیبرانسپکٹرفیصل لطیف ودیگر موجود تھے۔
اجلاس میں انسانی سمگلنگ،جبری مشقت کی روک تھام ودیگر امور زیربحث لائے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لیہ محمدشہباز حسین نے کہاکہ حکومت پنجاب تمام شہریوں کو بلاامتیاز حقوق کی فراہمی کے لئے مصروف عمل ہیں تمام بنیادی حقوق اِن کابنیادی حق ہے ۔انہوں نے کہاکہ انسانی سمگلنگ ، چائلڈلیبر،جبری مشقت افسوسناک امر ہے جس کی قطعاً اجازت نہیںدی جاسکتی ۔ڈپٹی کمشنر لیہ محمدشہباز حسین نے کہاکہ اداروں کے مالک اپنے ملازموں کے ساتھ نرم رویہ اختیار کریں ان کے حقوق و تنخواہ کا ہرصورت خیال کریں حکومت پنجاب کی جانب سے جاری تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنایاجائے۔انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ضلع بھر میں کارخانوں،دکانوں،فیکٹریوں،ورکشاپس،بھٹہ جات کی چیکنگ کریں اور کسی بھی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیاجائے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں انسانی سمگلنگ اورجبری مشقت کی روک تھام کے لےے کمیٹی بھی قائم کی گئی ۔