لیہ۔(صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلا س منعقدہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان،ایکسین ہائی وے محمدطاہرعزیز،ڈپٹی ڈائریکٹرفاٹامحمدانور خان،ایم او پلاننگ شیرازعلی،ڈی او پلاننگ خضرعباس،ایس ڈی او بلڈنگ احسن الطاف،سی او ایم عمار الطاف،بلڈنگ انسپکٹرمحمدشعیب خان،ڈی او انڈسٹری عاشق حسین موجودتھے۔اجلاس میں 13دوکانیں ،4پٹرول پمپس،2ہاوسنگ سکیمیں،5کمرشل پلازے و مارکیٹس،1شادی ہال و پرائیویٹ ہسپتال ،1پھل سبزی مارکیٹ و انٹرسٹریل یونٹ کوکمرشل کرنے کی منظوری دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدارنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجا ب کی جانب جاری کردہ ایس اوپیز کے مطابق کمرشل و کاروباری عمارتوں کے نقشوں کی منظوری میں متعلقہ قوانین اور شہریوں کے حقوق کا خصوصی خیال رکھا جائے۔انہوں نے کہاکہ کاغذات پورے رکھنے والے ،قانونی تقاضے پورے کرنے والے کیسز(درخواستوں)کوجلدازجلد نمٹادیاجائے جبکہ تعمیرات کے لیے پارکنگ ،ٹریفک کے بہاو کے لیے خصوصی خیال رکھاجائے۔