لیہ(صبح پا کستان ) ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی خان ڈویژن پروفیسر فیاض احمد شیخ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لیہ کادورہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر کالج کے معروف پروفیسر ملک الہی بخش جکھڑ کی علمی،ادبی اور انتظامی صلاحیتوں کے اعتراف میں ان کے نام پر دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شبانہ روز کاوشوں سے کالج کے تعلیمی ماحول میں بہتری آ رہی ہے اس کی بدولت یہ ادارہ صوبہ بھر کے بہترین اداروں کی صف میںشمار ہوگا۔علاوہ ازیں سانحہ اے پی ایس پشاور کے حوالے سے منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین نے کہا کہ اس دن کے موقع ہمیں عہدکرنا ہوگا کہ ملکی ترقی و سلامی کے لئے اتحادو یکجہتی کا مظاہرہ کریں تاکہ وطن دشمنوںکے ناپاک ارادوںکو خاک میں ملایاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پاک فوج نے بہادری اور دلیری مظاہرہ کیاوہ خراج تحسین کے قابل ہیں اور ہم شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔سیمینار میں کالج کے اساتذہ فرحان یاسرچاند،حفیظ اللہ تھند،ذوالفقار حیدری،سبحان سہیل،ڈاکٹر بلال واندر،ڈاکٹر جرآت عباس،امین اللہ قاضی ودیگر موجود تھےبلاک افتتاح کیا۔