لیہ(صبح پا کستان) ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ وارننگ پنجا ب سید ظفر یا ب حیدر نے ضلع لیہ کا دورہ کیا جس کے دوران محکمہ کی زیر نگرانی آئی پی ایم مر بو ط طریقہ انسداد کے تحت لگا ئی گئی مختلف فصلا ت کا چک نمبر84ٹی ڈی اے ، 116ٹی ڈی اے میں معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے کا شتکار وں کو مربوط طریقہ انسداد اپنا نے ، گلا بی سنڈی کے بے موسمی تدارک ، گندم پر سست تیلے اور کنگھی کی بیماری اور تدارک کے با رے میں آگا ہی دی اور کپا س کی چھڑیوں پر مو جو د گلا بی سنڈی کے خا تمے کے لئے چھڑیوں کے کچرے کو جلا نے اور انہیں الٹ پلٹ کر نے با رے زور دیا تا کہ یہ گندم کی فصل کو متا ثر نہ کر سکیں ۔ اس مو قع پر ڈی ڈی پیسٹ وارننگ ڈی جی خان چوہدری محمد ارشاد ، ڈائریکٹر زراعت تو سیع ڈی جی خان عبد الغفور غفاری ، اے ڈی زراعت لیہ اعجاز احمد قیصرانی ،ڈی ڈی زراعت تو سیع محمد اشرف کندی ہمر اہ تھے ۔