لیہ(صبح ُپاکستان)تفتیشی اخراجات اور انعامات کی مد میں 26لاکھ روپے کی رقم تقسیم،،فرائض کی انجام دہی میں عمدہ کار کردگی کا مظاہر ہ کرنے والے ملازمین حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں،انعامات حاصل کرنے والے اہلکاران نے دشوار حالات میں جانفشانی اور ذمہ داری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دی۔ڈی پی او محمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق تفتیش کے نظام میں شفافیت کے فروغ،بد عنوانی،کرپشن کے خاتمے اور محکمانہ کار کردگی کو بہتر بنانے کیلئے ڈی پی او لیہ محمد حسن اقبال کا احسن اقدام،تفتیشی اخراجات اور انعامات کی مد میں 2600000/-روپے کی رقم تقسیم،ڈی پی او لیہ محمد حسن اقبال کی زیر صدارت منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں مختلف شعبہ جات سے معزز شخصیات،ڈی ایس پی پیز،ایس ایچ او ز،دفتر عملہ و دیگر افسران و اہلکاران نے شرکت کی،ڈی پی او لیہ و دیگر افسران نے تفتیشی افسران کو تفتیشی اخراجات کی مد میں چیک جبکہ اعلیٰ کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاران میں نقد انعام اور تعریفی سر ٹیفکیٹس تقسیم کیے،
محمد حسن اقبال نے تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے آئی جی پنجاب کی ہدایت پر تفتیشی افسران کو تفتیش کے دوران ہونے والے اخراجات کی ادائیگی کی گئی ہے،اس اقدام کا مقصدکرپشن اور بد عنوانی کے کلچر کا خاتمہ ہے،انہوں نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں اعلیٰ کار کردگی کا مظاہر ہ کرنے والے ملازمان حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں،انعامات حاصل کرنے والے اہلکاران نے دشوار حالات میں جانفشانی اور ذمہ داری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دی،لیہ پولیس کے جوانو ں نے ڈکیتی،قتل،چوری،راہزنی جیسے سنگین جرائم کی روک تھام اور امن کو قائم رکھنے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا،منشیات سمیت دیگر معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے بھر پور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سماج دشمن عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا،اس کے علاوہ خطرناک مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری مہم کے دوران درجنوں اشتہاریوں کو گرفتار کیا،لیہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں صر ف کررہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ کار کردگی کا مظاہرہ کرکے محکمہ کے وقار میں اضافہ کا باعث بننے والے افسران و اہلکاران ہمارے لیے باعث فخر ہیں،مجھے امید ہے کہ آئندہ بھی پولیس افسران اعلیٰ کار کردگی کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے فرض شناسی اور جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔