لیہ(صبح پا کستان)ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سموگ کے دوران گاڑیاں چلانے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز،پریشر ہارن،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ،آگاہی مہم کے دوران ڈی ایس پی ٹریفک،انچارچ ٹریفک پولیس لیہ میاں محسن اقبال بکھرانہ کا عوام کو ٹریفک قوانین بارے پمفلٹ و لیکچر،گذشتہ روز ٹریفک چوک جنرل بس سٹینڈ لیہ میں ٹریفک قوانین و سموگ کے دوران گاڑیاں ڈرائیو کرنے بارے آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا جس میں ٹریفک پولیس کے عملہ سمیت ڈی ایس پی ٹریفک سید ریاض بخاری،انچارج ٹریفک پولیس لیہ میاں محسن اقبال بکھرانہ نے شہریوں و ڈرائیورزو دیگر ٹرانسپورٹ عملہ کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ سموگ کے دوران گاڑیوں کی ڈرائیونگ بارے آگاہ کیا،ڈی ایس پی ٹریفک سید ریاض بخاری،انچارج لیہ ٹریفک میاں محسن اقبال نے کہا کہ دوران سموگ تیز رفتاری سے خصوصی طور پر اجتناب کیا جائے،دوران سموگ سموگ لائٹ گاڑیوں پر لگوائیں اور ان لائیٹوں کی وجہ سے حادثات سے محفوظ رہا جاسکتاہے،دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں سموگ و دھند کا سبب بنتی ہیں موٹر سائیکل بغیر ہیلمٹ چلانا قانوناً جرم ہے پریشر ہارن گاڑیوں میں لگانا منع ہے ہم سب پر لازم ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرکے خود اور دوسروں کو حادثات سے محفوظ رکھیں،حادثات کا اصل سبب تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنا ہے،جب ہم ٹریفک قوانین پر عمل کرنا شروع کردیں گے تو روڈ ایکسیڈنٹ سے محفوظ رہیں گے۔