لیہ(صبح پا کستان)وطن عزیز کی خاطر سیاچین کے مقام پر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے لیہ کے سپاہی مظہر یسین کی 32 ویں برسی منائی گئی،
محلہ عیدگاہ لیہ کے مظہر یسین نے 5مارچ1988 کو سیاچن کے مقام پر وطن کی خاطر شہادت کا رتبہ حاصل کیا،شہید مظہر یسن کی برسی کے موقع پر گھر میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہیوطن عزیز کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمیشہ امر ہوگئے،لیہ شہر کے جوان مظہر یسین بھی ان شہیدوں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنا خون دے کر پاک وطن کی حفاظت کرکے ہمیشہ کے لئے امر ہوگئے
محلہ عید گاہ لیہ کے رہائشی سپاہی مظہر یسین کی 32 ویں برسی منائی گئی ہے،مظہر یسین نے 5مارچ1988 کو سیاچن کے مقام پر وطن کی خاطر شہادت کا رتبہ حاصل کیا،شہید مظہر یسن کے تین بیٹے ہیں جن میں سے ایک بیٹا آج بھی ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہا ہے،شہید مظہر یسین کہ برسی کے موقع پر گھر میں دعائیہ تقریب منعقد ہوتی ہے جس میں شہید کے بیٹے اور اہل محلہ مظہر یسین کی خدمات کو سلام پیش کرکے ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتے ہیں،شہید کے بیٹے محمدطارق نے کہنا تھا کہ ان کو باپ کی شہادت پر فخر ہے اور وہ پاک فوج کے لئے خدمات سرانجام دینے کے لئے ہر وقت تیار ہیں،میرا بھائی محمد عارف بھی اس وقت پاک فوج میں وطن کی حفاظت کیلئے اپنی خدمات دے رہا ہے ہم تمام گھروالوں کا جذبہ جوان ہیاہل محلہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہماری شان ہے ہمیں شہید مظہر کی شہادت پر فخر ہے،پاک فوج کے جوان جہاں ہماری ملکی سرحدوں کی حفاظت کے ضامن ہیں وہیں یہ شہید جوان ہمارے لئے فخر ہیں جس پر قوم کو ناز ہے