لیہ ( صبح پا کستان)عوامی سہولت کیلئے آئی جی پنجاب کا اہم قدم،پنجاب بھر کی طرح لیہ میں قیام، جس کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعظم عمران خان نے آن لائن میانوالی سے کیا، شہریوں کو عزت و وقار کے ساتھ کم سے کم وقت میں مسائل کے حل اور انصاف کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا اور ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا،ڈی پی او لیہ کا عزم
تفصیلات کے مطابق ضلع لیہ میں جدید خطوط پر استوار سپیشل پولیس اسٹیشن کا قیام،جس کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعظم عمران خان نے آن لائن ویڈیو کے ذریعہ میانوالی سے کیا،آئی جی پنجاب کی ہدایات پر پہلے مرحلے میں صوبے کے 24اضلاع کے 29تھانہ جات کا قیام جدید طرز تعمیر پر عمل میں لایا گیا ہے،تھانہ سٹی لیہ کی افتتاحی تقریب میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجا ب پیر رفاقت علی گیلانی، ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء، ڈ ی پی او لیہ عثمان اعجاز باجوہ،ڈی ایس پی صدرمنور بزدار،ڈی ایس پی شاہدہ نسرین،ایس ایچ او سٹی،سیاسی و سماجی شخصیات،عہدیداران انجمن تاجران،و دیگر شہریو ں نے شرکت کی،ڈی پی او لیہ نے معزز مہمانوں کو تھانہ کے مختلف حصوں کا وزٹ کروایا اور انہیں شہریوں کو مہیا کیے جانے والے سہولیات اور ان کے مکمل طریقہ کا ر بارے تفصیلی بریف کیا،عثمان اعجاز باجوہ نے کہا کہ تھانہ جات کی نئی عمارت ٹیکنالوجی سے لیس،جدید خطوط پر استوار ہے جہاں آنے والے شہریوں کو عزت و وقار کے ساتھ کم سے کم وقت میں مسائل کے حل اور انصاف کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا اور ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا،تھانہ کی عمارت کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے فرنٹ اینڈ اور بیک اینڈ،فرنٹ اینڈ صرف شہریوں کے لئے ہو گا،ڈی پی او لیہ نے ڈی ایس پی صدر، سب انسپکٹر محمد ندیم،سب انسپکٹر صائمہ بتول کو کم وقت میں معیاری تعمیراتی کام مکمل کرنے پر خصوصی شاباش دی۔