لیہ:18 نومبر 2019ء(صبح پا کستان) وزیراعظم پاکستان ہاوسنگ سکیم کم آمدنی والے افراد کو گھر کی فراہمی ایک بڑا اقدام ہے اور شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے مرد و خواتین کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں کم خرچ میں تمام سہولتوں سے آراستہ بنابنایاگھر میسر آرہا ہے۔
یہ بات ڈائریکٹرجنرل ہاوسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ پنجاب لیاقت علی چھٹہ نے سپورٹس کمپلیکس میں ضلع لیہ اورضلع بھکر کے درخواست گزاروں کی قرعہ اندازی کے موقع پر کہی۔ڈپٹی کمشنر بھکر آصف علی فرخ،اے ڈی سی آر فیاض احمدندیم،اے سی نیاز احمدمغل،ڈپٹی ڈائریکٹر ہاوسنگ محمداشفاق موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر بھکر آصف علی فرخ نے خطا ب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان ہاوسنگ سکیم کے ذریعے متوسط طبقہ کو گھر کی فراہمی میرٹ اور شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے فراہمی ایک مستحسن اقدام قرار دیا۔اس موقع پر ڈی ڈی ہاوسنگ بھکر محمدطارق،اے او ملک احسان،محمداصغر،شیخ توصیف اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے افسران کے علاوہ درخواست گزاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔تقریب میں خالد محمود کی منظم و خوبصورت کمپیئرنگ کے ذریعے ضلع لیہ کے 1167درخواست گزاروں میں سے قرعہ انداز ی کے ذریعے 124خوش نصیب مرد وخواتین کے نام اور ضلع بھکرکے 290درخواست گزاروں میں سے 176خوش نصیب مرد وخواتین کے نام نکالے گئے۔ڈائریکٹرجنرل لیاقت علی چھٹہ نے تمام خوش نصیبو ں کو مبارک باد دی اور کہا کہ 18ماہ میں انہیں گھرمکمل کرکے دیاجائے گاجس کے لیے وہ گھروں کی تعمیر کی مانیٹرنگ خود بھی کرسکتے ہیں اور کسی قسم کی شکایت پر انہیں آگہی کے ذریعے فوری ازالہ کو ممکن بنایاجائے گا۔