لیہ(صبح پا کستان) این جی اوکا 23فیصد سود پر غریب خواتین کو چھوٹے قرضہ کی فراہمی کے بعد لاک ڈاؤن کے دوران قسطوں کی وصولی کیلئے ہراسمنٹ جاری لون آفیسرز کا غریب مقروض کے گھروں پر ڈیرے،قسط وصولی پر زور،
آشا پاکستان لمیٹیڈ نے ضلع لیہ میں تقریباً15سو خواتینکو 23فیصد سود پر چھوٹے قرضے جاری کئے جن سے ماہانہ قسطوں کی صورت میں واپسی کی جاتی ہے گذشتہ روز لیہ کے علاقہ مسلم ٹاؤن نزد اشرف المدارس کے علاقہ جہاں کے تقریباً14خواتین جنہوں نے نجی کمپنی سے 20ہزار سے 50ہزار تک قرض کی رقم لی ہوئی ہے سے دیئے قرض کی قسط کی وصولی کیلئے لون آفیسر نے ڈیرے ڈال لئے اور کہا کہ قسط کی رقم کی وصول کئے بغیر نہیں جائے گا جس پر علاقہ مکینوں محمد طارق،محمد اسماعیل،وکیل احمد،اصغر علی،عمران،سجاد،شہباز،افضال،ارشد علی،ارشاد،عرفان،محمد علی،عدنان،محمد یوسف،محمد جمیل،شکیل،حسنین علی و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے ہماری خواتین کو قرضے دیئے جن کی اقساط ہم تسلسل سے جمع کروا رہے ہیں،لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام کاروبار بند ہیں ہم بھٹوں و دیگر جگہوں پر دیہاڑی دار مزدوری کرتے ہیں،مزدوری کا سلسلہ بند ہونے کی وجہ سے لئے گئے قرضہ کی قسط ادا نہیں کی جارہی ان لوگوں نے قسط کی وصولی کیلئے ہمیں پریشان کرنا شروع کردیا ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب عوام کی سہولت کیلئے تمام اداروں کو پابند کیا گیا کہ کسی قسم سے تنگ نہ کرنے کا حکم دیا ہے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء سے اپیل کی ہے کہ ہم قرضہ واپس دیں گے جب کاروبار و روز گار کھل جائیں گے روزگار کی بحالی تک ایسے اداروں کو قسط کی رقم کی فوری وصولی کو روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔