لیہ ( صبح پا کستان)عوامی خدمت اور بر وقت انصاف کی فراہمی مشن،امن و امان کو برقرا ر،انسداد جرائم،فورس کی ویلفئیر اور محکمہ کے وقار کو بلند رکھنا ترجیحات میں شامل،تعارفی میٹنگ کے دوران ڈی پی او محمد حسن اقبال کا خطاب،قبل ازیں دفتر پولیس آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد حسن اقبال نے لیہ پولیس کی کمانڈ سنبھال لی،دفتر پولیس آمد پر انہیں پولیس کے چا ق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،سٹاف سے ان کا تعارف کروایا گیا،ڈی پی او کی زیر صدارت کانفرنس روم میں میٹنگ کے انعقاد کیا گیا جس میں دفتری سٹاف نے شرکت کی،میٹنگ کے دوران ضلع کی امن و امان کی صورت حال،جرائم کی شرح بارے ڈی پی او کو تفصیلی بریفنگ دی گئی،محمد حسن اقبال نے فرداً فرداً ہیڈ آف برانچز سے ان کے کام کے بارے میں دریافت کیا اور ہدایت دی کہ دفتری اوقات کی پابندی کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیے جائیں،ڈی پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت اور بر وقت انصاف کی فراہمی کا مشن لے کر آیا ہوں،ضلع میں امن و امان کی صورت حال کر برقرار رکھنا،جرائم کے انسداد،فورس کی ویلفئیر کے اقدامات اور محکمہ کے وقار کو بلند رکھنا میری ترجیحات میں شامل ہے،تما م پولیس افسران کے لئے پیغام ہے کہ ہر قسمی دباؤ سے با لا تر ہو کر اپنے فرائض سر انجام دیں، پولیس سروسز کی ڈلیوری عام شہری تک یقینی بنائیں اور پولیس اسٹیشن آنے والے تمام شہریوں کو بلا امتیاز عزت و وقار کا درجہ دیا جائے۔
ڈی پی او لیہ محمد حسن اقبال کی ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ آمد،ڈکیتی کی واردات میں زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت
چارج سمبھالنے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد احسن اقبال نے ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سٹی لیہ میں گزشتہ روز ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرنا اور شہریوں کو امن اور تحفظ کا یقینی بنانا ان کی اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری ہے انہوں نے یقین د؛لایا کہ ملوث عناصر کو ہر صور ت ٹریس آؤٹ کرکے گرفتار کیا جا ئے گااور قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرکے قرار واقعی سزا دلو ائی جائے گی۔ اس کیس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں ہو گی اور آئندہ کیلئے ایسے اقدامات کی روک تھام اور اپنے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر مضروب نو جوانوں کے بڑے بھائی عبد الروؤف ، انجمن تاجران کے تنویر احمد خان، سینئر صحافی ملک مقبول الہی، شیخ عمر فاروق اور انجم صحرائی بھی مو جود تھے ۔۔