لیہ(صبح پا کستان) میرشکیل الرحمن کی گرفتاری کیخلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ وضلعی انجمن صحافیان کی احتجاجی مظاہرہ و ریلی نکالی گئی،
ریلی کی قیادت صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ نمائندہ جنگ /جیوعبدالرحمن فریدی نے کی ریلی و احتجاج میں صحافیوں کی کثیر تعداد کے علاوہ سول سوسائٹی،صدرانجمن تاجران واحد بخش باروی،ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی ظفر عالم ظفری،ضلعی امیر جے یو آئی قاری محمد رمضان رمضان،ضلعی صدر پی پی پی قاضی احسان اللہ کے ساتھ ساتھ دیگر طبقات و حلقوں کے کثیر تعداد افراد نے شرکت کی،ریلی میں جنگ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت، مظاہرین نے سلیکٹیڈ احتساب نامنظور، نیب کی غنڈہ گردی نامنظور، آزادی صحافت پر حملہ نامنظور کے نعرے لگائے گئے،ریلی کے بعد مظاہرین نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں اجلاس کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عبدالرحمن فریدی،ضلعی صدر انجمن تاجران واحد بخش باروی،نائن امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر ظفر عالم ظفری،ضلعی امیر جے یو آئی قاری محمد رمضان،ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی قاضی احسان اللہ،عنایت اللہ کاشف،عمران شاہ، محمد یامین مغل و دیگر نے کہا کہ میر شکیل الرحمن کی گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے ایسی گرفتاری کا کوئی جواز نہیں حکومت کی صحافت کو کنٹرول کرنے کی ناکام کوشش ہے
جنگ جیو نے آمریت کے دور میں بھی ایسی صعوبتوں کا سامنا کیا لیکن ان کی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی اس ادارہ نے عوام کی صیحیح طریقے سے پہلے بھی ترجمانی کی اور اب بھی کرتے رہیں گے میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کی مذمت جتنی بھی کی جائے کم ہے صحافتی آزادی پر قدغن قرار دیا اورکہا گیا کہ نیب اورحکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے صحافیوں کی حق اورسچ کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا
میر شکیل الرحمن کی گرفتاری صحافیوں کے لئے لمحہ فکریہ اورسوالیہ نشان ہے کہ سینئر صحافیوں کی اس طرح سے گرفتاری صحافت کو بندکرنے کے مترادف ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا ئے گا تمام صحافی مطالبہ کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ نیب کے اس عمل پر ایکشن لے اورنیب کے غیر قانونی عمل پر کارروائی کرتے ہوئے فوری طور پر میر شکیل الرحمن کو رہا کرائے اورمرتکب کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے اجلاس میں میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کی مذمت و رہائی کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔