لیہ(صبح پا کستان)مودی کاآدم خوری کا مرض دنیا کے لئے ایک نیا فتنہ ابھرکر سامنے آیاہے۔اقوام عالم کو اس کابروقت سدباب کرنا ہوگا۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفیاض احمد ندیم نے ضلعی انتظامیہ،محکمہ تعلیم اورایپکا کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیرریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پرڈی اوتعلیم توکل حسین،احسن فرید،ایس ایچ اواشرف ماکلی،سول سوسائٹی کے ممبران،میڈیانمائندگان اوراہلکاروں کی بڑی تعدادموجودتھی۔اے ڈی سی آرنے کہاکہ کشمیرکی عوام پر زندگی تنگ کردی گئی ہے اوروہاں انسانیت سسک رہی ہے۔کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی رائے شماری کے حق سے محروم رکھناظلم کی انتہاہ ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کشمیری عوام کے سفیرہیں اورہرفورم پران کی آوازبن رہے ہیں۔ریلی سے ڈی او تعلیم تو کل حسین،ایپکا رہنماراناافضل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اورپاکستانی قوم کشمیریوں کی اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گی۔ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اورپینافلیکس اٹھارکھے تھے جس پربھارتی مظالم کی مذمت پرمشتمل تحریریں درج تھیں۔شرکاء نے مودی کے خلاف نعرے لگائے اورکشمیری بھائیوں کی جدوجہد کو سلام پیش کیا۔