لیہ(صبح پا کستان) جمعیت علماء اسلام نے حب الوطنی اور آئین کی پاسداری پر لاشیں اٹھائی ہیں ملکی آئین اور اسلامی نظریات پر کبھی سودے بازی نہیں کرینگے مفتی کفایت اللہ، سابق ایم پی اے جمیعت علماء اسلام کے زیر اہتمام سالانہ محفل حسن قرات حمد کی صدارت قاری محمد رمضان رحیمی امیر جمعیت علماء اسلام ضلع لیہ نے کی
محفل حسن قرات حمد نعت کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ نے کہا جمعیت علماء اسلام کے اکابرین نے ہمیشہ ملک کی خدمت کی ہے اندرونی انتشار پیدا کرنے والوں خلاف عوام میں مثبت سوچ پر کام کیا ہے بیرونی دشمن کے مقابلے میں ہمیشہ ہر اول دستے میں شامل ہو کر ملک دشمنوں کی آنکھوں آنکھیں ڈال کر بات کی ہے ہم سے زیادہ کون ہے ملکا وفادار وزیراعظم کہتا ہے مولانا فضل الرحمٰن پر آرٹیکل 6لگنا چاہیے آپ یہ شوق بھی پورا کرلیں مولانا محمد صفی اللہ ناظم عمومی پنجاب نے کہا آج وہ لوگ کہاں چلے گئے جن کا نعرہ تھا ووٹ کو عزت دو آج اپنی عزت کی بھیک مانگتے ہوئے نظر آتے ہیں ملتان میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس اور لاہور میں ہونے والا پروگرام تحفظ آئین پاکستان کانفرنس میں شرکت کا کہا چوہدری شہباز گجر نے کہا آج کے حکمرانوں نے عوام کو منہگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے اس مصیبت میں پھنسی ہوئی عوام کو نکال نے کے لیے قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب میدان میں نکل چکے ہیں ہمیں ان کا ساتھ دینا ہے مولانا عبد المجید توحید نے بھی خطاب کیا قاری محمد وقاص قاری آصف محمود، قاری ارباب،طاہر بلال چشتی، حافظ عطاء الرحمن،اللّہ نواز خان سرگانی نعتیہ کلام پیش کیا محفل میں ناظم عمومی مولانا حسین احمد مدنی،مولانا غلام اکبر گرمانی ضلعی نائب امیر اول مولانا غلام مصطفیٰ، قاری عبد الغفور رحیمی مولانا خالد محمود، مولانا محمد عبد اللہ، مفتی ضیاء الحق،محمد الیاس طاہر ضلعی سکرٹری اطلاعات،ضلعی سالار مولانا نجم الدین، ملک حسنین احمد، جوتہ،سیف اللہ شاہین انجمن تاجران کے مرکزی رہنما ممبر سپیکر مجلس عاملہ ملک مقسوم، ملک حسنین، قاری عبد العزیز، مفتی عبد الغفار نے ا نے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا آخر میں قرا اندازی کے زریعے عمرہ کا ٹکٹ نکالا گیا جو اوپن ایئر ٹریولز کی طرف دیا گیا تھا