لیہ(صبح پا کستان)محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم کی بھرتیوں میں ملازمین درجہ چہارم کے بچوں کا 20فیصد کوٹہ مختص نہ کرنے پر سی ای او تعلیم کے دفتر ایپکفا محکمہ تعلیم ضلع لیہ کے اہلکاروں نے دفتر میں احتجاجی دھرنا دے دیا،
احتجاجی دھرنا سے ضلعی صدر ایپکفا محکمہ تعلیم دلاور عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم ضلع لیہ کے زیر انتظام مختلف سکولوں میں درجہ چہارم کی بھرتی کیلئے اشتہار دیا گیا جس میں حاضر سروس ملازمین درجہ چہارم کے بچوں کا 20فیصد کوٹہ برائے تقرری درجہ چہارم مختص نہ کیا گیا ہے جس پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لیہ کو اپنے حقوق کیلئے درخواست دی ہے انہوں نے کہا کہ وصول کی جانے والی درخواستوں کیلئے دیئے گئے اخباری اشتہار میں 20فیصد کوٹہ برائے تقرری ملازمین چہارم کا کوٹہ مختص نہ کیا گیا تو اپنے حق کی خاطر سی ای او ایجوکیشن کے دفتر میں مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا،ضلعی صدر ایپکا رانا محمد افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درجہ چہارم کے ملازمین کے مطالبات جائز ہیں ایپکا ضلع لیہ ان مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ 20فیصدکوٹہ ملازمین کے بچوں کا حق ہے جو ان کو ملنا چاہئے،محکمہ تعلیم کی طرف سے درجہ چہارم ملازمت کیلئے دیئے گئے اشتہار میں ملازمین کے کوٹہ کا اعلان نہیں کیا جو ان کے ساتھ زیادتی ہے محکمہ تعلیم درخواستوں کے حصول کے شیڈول کو تبدیل کرکے دوبارہ اخبار اشتہار دے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ایپکا ضلع لیہ بھی ان ملازمین کے مطالبات کے حصول کیلئے دیئے گئے احتجاج میں شامل ہوجائے گی۔