لیہ(صبح پا کستان) حکومت پنجاب کاسپیشل پرسن کی فلاح و بہبود کے لئے بڑا اقدام۔محکمہ سوشل ویلفیئر وبیت المال پنجاب کی جانب سے خصوصی افراد میں 5لاکھ 36ہزارروپے مالیت کے چیک تقسیم۔معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی،ڈپٹی کمشنر اظفرضیاء،چیئرمین ضلعی کمیٹی بیت المال مہرخالدمسعود تھندنے چیک تقسیم کیے۔
تفصیل کے مطابق سپیشل پرسن میں فراہمی چیک مالی امداد کی تقریب سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں منعقدہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی اور ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء،چیئرمین ضلعی کمیٹی بیت المال مہرخالدمسعود تھندتھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدارخصوصی افراد کے مسائل کا حل کویقینی بنانے کے لئے مختلف فلاحی منصوبوں پر عمل پیرا ہے تاکہ انہیں معاشرے کے دیگر طبقات کے ہم پلہ بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تمام طبقات کی مساوی فلاح پر یقین رکھتی ہیں تاہم خصوصی افراد کو اولین ترجیح دیتے ہوے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہرممکن اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سپیشل پرسن کو مختلف سرکاری محکموں میں کوٹہ کے تحت ملازمتوں و رعایتی سفر ی کارڈ کی فراہمی ایک احسن اقدام ہے اور آج انہیں مالی امداد کے چیک کی فراہمی معاشرے کا مفید شہری بنانے کے اقدامات کی عملی کڑی ہے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل پرسن خصوصی توجہ کے مستحق ہوتے ہیں محکمہ سوشل ویلفیئر وبیت المال کے افسران و اہلکاران آنے والے خصوصی افراد سے محبت سے پیش آئیں۔
انہو ں نے کہا کہ آنے والے سائلین کو مناسب رہنمائی فراہم و ان سے محبت کابرتاؤ کریں تاکہ وہ اپنے آپکو تنہا نہ سمجھیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ چیک کی فراہمی کو عمل انتہائی صا اور شفاف بنایاگیا تاکہ حقیقی مستحق افراد کو مالی امداد دی جاسکے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرمشتاق حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موصولہ280درخواستوں میں ری ہیبلی ٹیشن کمیٹی کی سیکروٹنی کے بعد 67انتہائی مستحقین افراد میں فی کس آٹھ ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے جارہے ہیں۔اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی،ڈپٹی کمشنر اظفرضیاء،چیئرمین ضلعی کمیٹی بیت المال مہرخالدمسعود تھند،ڈی ڈی مشتاق حسین نے سپیشل پرسن میں امدادی رقم کے چیک تقسیم کیے۔