لیہ(صبح پا کستان) ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لیہ رشوت سے پاک ضلع بنانے کے اقدمات کئے جا رہے ہیں ضلع بھر کے شہریوں اور مالکان اراضی کی سہولت کے پیش نظر مختلف جمع بندیوں کے تین لاکھ 80ہزار صفحات پر مشتمل ریکارڈ کی کاپی ڈپٹی کمشنر آفس لیہ کی ریونیوبرانچ میں رکھ دی گئی ہے جہاں سے ہر شہری دفتری اوقات میں اپنے ریونیو دستاویزات کی حسب ضابطہ کاپی حاصل کرسکتاہے
انہوں نے کہا کہ لینڈ ریونیو آفس لیہ کروڑ،فتح پور،چوبارہ کی ورکنگ پر کسی بھی شہری کو اگر کوئی شکایت ہویا وہاں سرکاری امور کی انجام دہی کی صورت میں کوئی سرکاری افسر یا ماتحت اہلکار خود یا اپنے کسی ٹاؤٹ کے ذریعے رشوت ڈیمانڈ کرتا ہے تو متاثرہ شہری رشوت دینے کی بجائے ڈپٹی کمشنر آفس لیہ سے رابطہ کرے شکایت جائز ہونے کی صورت میں شہری کی حق رسی کی جائے گی اور کرپشن میں ملوث سرکاری اہلکار کے خلاف ضابطہ انٹی کرپشن کے تحت سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔