لیہ (صبح پا کستان) عید الفطر،لیہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف کریک ڈاؤن، اشتہاری،اسلحہ ناجائز ملزمان سمیت 08منشیات فروش گرفتار،430لیٹر شراب،700لیٹر لہن،75کپیاں،1500گرام چرس اور 02پسٹل مع 3روند برآمد، عید کے دنوں میں لیہ پولیس اپنی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ سماج دشمن عناصر کے خلاف بھی پوری طرح الرٹ رہی۔
تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر لیہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مجرم اشتہاری،اسلحہ ناجائز کے ملزمان سمیت 08منشیات فروش گرفتارکر کے 430لیٹر شراب،700لیٹر لہن،75کپیاں،1500گرام چرس اور 02پسٹل مع 3روند برآمدکر لیے،تھانہ پیر جگی پولیس نے منشیات فروش،محمد اعجاز،عابد حسین،ناظم عباس،میراج علی اور محمد حسین کو گرفتار کر کے 75کپیاں،50لیٹر شراب،80لیٹر لہن مع آلات کشید برآمد کر لیے،تھانہ کروڑ نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران مجرم اشتہاری غلام عباس اور منشیات فروش غلام شبیر،دیوان خان کو گرفتار 240لیٹر شراب،500لیٹر لہن اور آلات کشید برآمد کر لیے،اس طرح تھانہ صدر،چوک اعظم نے مختلف کاروائیوں کے دوران منشیات فروش اسلم و دیگر سے140لیٹر شراب،120لیٹر لہن مع آلات کشید برآمد کیے،تھانہ سٹی پولیس نے منشات فروش عامر حسین کو گرفتار کرکے 1500گرام چرس برآمد کی جبکہ تھانہ کوٹ سلطان و فتح پور نے ملزمان محمد ایوب،محمد عامر سے اسلحہ ناجائز دوپسٹل 30بور مع 3روند برآمد کر کے گرفتار کر لیا،ترجمان پولیس لیہ محمد ندیم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دنوں میں لیہ پولیس اپنی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ سماج دشمن عناصر کے خلاف بھی پوری طرح سر الرٹ رہی اور بھر پور کاروائیوں کے نتیجہ میں متعدد کامیابی حاصل کیں۔