لیہ( صبح پا کستان )معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ ضلع کے 1لاکھ 37ہزار 833گھرانوں کو صحت انصاف کارڈ فراہم کئے جارہے ہیں صحت انصاف کے فی کارڈ میں علاج و معالجہ کے لئے 7لاکھ 20ہزار روپے رکھے گئے ہیں ۔اب کسی مستحق آدمی کو علاج و معالجہ کے لئے گھر کی اشیاءفروخت نہیں کرنا پڑیں گی۔
انہوں نے یہ بات تحصیل کونسل ہال میں احساس کفالت پروگرام کے تحت صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء،ضلعی صدر پی ٹی آئی بابرخان کھتران ،اسسٹنٹ کمشنر نیازاحمدمغل،ملک اویس جکھڑ،ضلعی صدرپی ٹی آئی خواتین ونگ ثوبیہ شاہین ،فوکل صحت انصاف کارڈ خلیل احمدسیہڑ،ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹراحساس کفالت پروگرام ملک اورنگزیب ،چیئرمین بیت المال خالد تھند،مہرنوید ،نمائندہ آر سی ڈی ایس محمدقیصر،قمرالزما ن کھوکھر،میڈیانمائندگان اور مرد وخواتین کی بڑی تعداد موجودتھی جبکہ تقریب کی میزبانی کے فرائض سید عمران علی شاہ نے انجام دیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے معاون خصوصی نے کہاکہ صحت انصاف کارڈ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے اپنی قوم کے مستحق افراد کے لئے گراں قدر تحفہ ہے جس سے وہ اپنی اور اپنے خاندانوں کے دیگر افراد کا علاج کروا سکتے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے کہاکہ صحت انصاف کارڈ کے تحت ضلع کو 19ارب روپے سے زائد پیکج ملا ہے جس سے 50فی صدآبادی مستفید ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہیومن ریسورس پر خرچ کرنے والے ملک ہی ترقی کرپاتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ احساس کفالت اور صحت انصاف کارڈ پروگرام میرٹ اور شفافیت کی بہترین مثال ہے جس کے لئے کسی کی سفارش کی ضرورت نہیں پڑتی۔ضلعی صدرپی ٹی آئی بابرخان کھتران نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو معاشی دلدل سے نکالنا ایک بہت بڑاچیلنچ ہے جس کے لئے ہمیں وزیر اعظم عمران خان کے وژن پر عمل پیراہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اداروں کی مضبوطی اور عوام کی فلاح کے لئے جوا قدامات اُٹھائے ہیں ان کے ثمرات آناشروع ہوگئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کم حوصلہ لوگ وزیراعظم عمران خان کے قوم کو اوپرلانے کے عزم کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔بعدازاں معاون خصوصی رفاقت علی گیلانی ،بابرخان،کھتران اور ملک اویس جکھڑ نے مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے