لیہ ( صبح پا کستان) دفتر پولیس میں پر موشن بیج لگانے کی تقریب،ڈی پی او لیہ محمد حسن اقبال نے ڈی ایس پی شاہدہ نسرین کے ہمراہ ترقی یاب ہونے والے پولیس افسران کو بیج لگائے،تفتیشی اخراجات،کھانا ملزمان تھانہ حوالات اور قرنطینہ مراکز پر ڈیوٹی ملازمان کو کھانے کی مد میں چیک تقسیم کیے،
تفصیلات کے مطابق دفتر پولیس میں ترقی یاب ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد حسن اقبال نے ڈی ایس پی شاہدہ نسرین کے ہمراہ ترقی پانے والے پولیس افسران کو پرموشن بیج لگائے اور تفتیشی افسران کومقدمات کی تفتیش میں ہونے والے اخراجات اور محرران کوتھانہ حوالات میں بند ملزمان کیلئے کھانے کی مد میں چیک تقسیم کیے جبکہ قرنطینہ مراکز پر کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر فرائض سرانجام دینے والے ملازمان کو بھی کھانے کی مد میں چیک تقسیم کیے،ڈی پی او لیہ نے ترقی پانے والے افسران کو مبارک دی اور کہا کہ محکمہ پولیس میں سروس کرنا نہایت مشکل ہے،اس دوران اعصاب شکن حالات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے،ایسی صورت میں بہترین کا رکردگی کا مظاہر ہ کرنا قابل ستائش ہے،ترقی پولیس افسران کی محنت کا ثمر ہے،انہوں نے مزید کہا کہ تفتیشی اخراجات کے چیک دینے کا مقصد ہے کہ آپ ایمانداری اور میرٹ کی بنیاد پر مقدمات کی تفتیش کو یقینی بنائیں،کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر فرائض سر انجام دینے والے پولیس اہلکار محکمہ کا فخر ہیں،ترقی یاب ہونے والوں محمد اشرف،محمد حسین اور عابد حسین شامل ہیں،محمد اشرف اے ایس آئی سے سب انسپکٹر جبکہ محمد حسین،عابد حسین ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی یاب ہوئے ہیں۔