لیہ(صبح پا کستان) سیاسی اثر رسوخ کا بے دریغ استعمال،غریب خاتون کے گھر کا راستہ بند کردیاگیا،پولیس رپورٹ خاتون کے حق میں،خاتون کی ڈی پی او لیہ کو اندراج مقدمہ کی درخواست،
چکنمبر122بی ٹی ڈی اے بستی علیانی کی رہائشی خاتون نذیر بی بی زوجہ غلام حسین نے ڈی پی او لیہ کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سائلہ بستی علیانی میں رہتی ہے جہاں اس کے دیگر رشتہ دار بھی رہتے ہیں جس گلی میں رہائش موجود ہے دیگر گلیوں کی طرح اس گلی میں بھی سرکاری سولنگ و سرکاری نالیاں تعمیر شدہ ہیں گذشتہ دنوں،نذر حسین،امان اللہ،محمد شفقت،ساجد حسین رشتہ داروں نے جن کے مکان گلی کے شروع میں موجود ہیں ان تمام لوگوں نے باہم مشاورت و ایکا کرکے گلی کر پختہ اینٹوں سے بند کرنا شروع کردیا جس پر ان کو روکنے کی کوشش کی کہ راستہ و شارع عام کو بند نہ کرو ان لوگوں نے باہم مل کر مجھ پراور میرے بیٹے محمد سلیمان پر کلہاڑی،ڈنڈوں سوٹوں،ہروں مکوں سے وار کرکے شدید زدوکوب کیا اور سائلہ کو گلی میں بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے جس کی وجہ سے سائلہ کے کپڑے پھٹ گئے اور سائلہ نیم برہنہ ہوگئی بیٹے نے 15پر کال کی شور واویلا سے دیگر لوگ اکٹھے ہوگئے اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی پولیس کو آتا دیکھ کر باقی تمام لوگ بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ امان اللہ کو پولیس تھانہ لے آئی جہاں پر ریٹائرڈ ڈی ایس پی پولیس اسد اللہ خان علیانی ملزمان کی سفارش کیلئے تھانہ میں پہنچ گیا جس کے بعد پولیس نے 107,151ض ف کی کاروائی کرتے ہوئے امان اللہ کے ساتھ سائلہ کے بیٹے محمد سلیمان کو بھی حوالات میں بند کردیا جن کو علاقہ مجسٹریٹ نے رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے،خاتون نذیر بی بی نے آئی جی پنجاب،آر پی پی او ڈیرہ غازیخان، ڈی پی او لیہ سے اپیل کی کہ سائلہ کی عفت میں خلل ڈالنے،شارع عام کو بند کرنے اور میرے بیٹے کا موبائل چھیننے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔