لیہ(صبح پا کستان)وفاقی محتسب کا ادارہ سپیڈی جسٹس کے ذریعے مختلف محکموں میں شہریوں کو درپیش اجتماعی و انفرادی مسائل کے فوری حل کے لیے کوشاں ہیں اور گزشتہ سال 3312درخواستیں نمٹا کر ریجن میں بہتر مقام کا حصول ادارے پر لوگوں کے بھر پوراعتما د کا عملی مظہر ہے۔انہوں نے یہ بات ریجنل ایڈوائزر وفاقی محتسب ملتان چوہدری عبدالحمیدنے لیہ کیمپ کے دوران کوٹ ادو اور لیہ سے متعلقہ درخواستیں نمٹانے کے موقع پر کہی۔ایکسین میپکو بلال خان نتکانی،ایس ڈی او علی حسن ودیگر موجود تھے۔اس موقع 14لیہ اور کوٹ سے متعلقہ درخواستیں سماعت کے بعد ریجنل ایڈوائزر نے فوری حل کے احکامات دیتے ہوئے نمٹائیں اور بتایا کہ محتسب کا ادارہ بلاتاخیر سادہ کاغذ پر دی گئی درخواستیں متعلقہ اضلاع میں کیمپ کے ذریعے نمٹا رہا ہے جس کا مقصد شہریوں کو غیر ضروری اخراجات سے محفوظ رکھتے ہوئے مسائل کے حل کو یقینی بنانا ہے۔