لیہ۔( صبح پاکستان )حیات مائنر نہر کا پشتہ ٹوٹ گیا۔ پشتہ ٹوٹنے کی اطلاع ملتے ہی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت محمد طاہر رندھاوا، اسسٹنٹ کمشنر سلمان احمد کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔انہوں نے بارش میں امدادی اور پشتے کی دوبارہ تعمیر کے کام کی نگرانی کی۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے ہدایت کی کہ پشتے کے خلاء کو پر کرنے کے لئے تمام ضروری مشینری منگوائی جائے تاکہ کاشتکاروں کی املاک اور فصلوں کا نقصان نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ انہار کو تمام ضروری مشینری موقع پر بھیجنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سلمان احمد کا کہنا ہے کہ حیات نہر کے پشتے کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے جسے بہت جلد پر کر دیا جائے گا۔