یہ( صبح پا کستان)ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کے بعد کٹوتی کر لینا نہایت زیادتی ہے چار لاکھ کے قریب بزرگ پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کی رقم سے محروم چلے آ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ہیومین رائٹس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اجلاس میں ہیومین رائٹس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کیصدر عنایت اللہ کاشف ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ ماہ فروری میں پنشن میں باسٹھ فیصد اضافہ کیا گیا تھا وزیراعظم اور اوورسیز پاکستانیوں کے معاون خصوصی زولفی بخاری اس اضافے کو ریاست مدینہ کی طرف بڑا قدم قرار دیتے نہیں تھکتے تھے مگر دو ماہ اضافہ دینے کے بعد اپریل میں اضافی رقم روک دی گئی اور بزرگ پنشنرز کو اطلاع دی گئی کہ ایکچوری ویلیو ایشن نہیں ہو سکی جسکی وجہ سے اضافی رقم نہیں مل سکے گی اور ادا شدہ رقم کی بھی کٹوتی کر لی گئی اسکے بعد سے اب تک تین ماہ گزر چکے ہیں مگر حکومت نے پھر ان بزرگ پنشنرز کا نہیں پوچھا کہ وہ کس حال میں ہیں عنایت اللہ کاشف ایڈووکیٹ نے حکومت کے ایسے نامناسب اور بے تکے فیصلوں کی شدید مذمت کی انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بزرگ پنشنرز کہ پنشن میں فی الفور اضافہ کیا جائے اور جو بھی قانونی رکاوٹ ہے اسکو دور کیا جائے ہیومین رائٹس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اجلاس میں قرارداد پاس کی گئی کہ اگر ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافہ فی الفور ادا نہ کیا گیا تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور ہر ضلع کے پریس کلب کے سامنے احتجاج کریں گے