لیہ(صبح پا کستان )محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ کے زرعی ادویات کی دوکان کے اچانک معائنے۔جعلی اور زرعی ادویات پائے جانے پر دکاندار کو 1لاکھ سے زائدجرمانہ اور مقدمہ درج۔کسانوں کو معیاری زرعی ادویات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
جعلی زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں۔ غیر معیاری بیج و جعلی زرعی ادویات کا کاروبارکرنے والوں کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ اعجا زاحمدقیصرانی نے تحصیل کروڑ اور فتح پو ر میں زرعی ادویات کی دوکانوں اور کپاس کی فصلوں کے معائنہ کے موقع پر کہی۔تفصیل کے مطابق اے ڈی زراعت اعجا زاحمدقیصرانی اور زراعت آفیسرعبدالما جد نے کسانوں کو معیاری زرعی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تحصیل کروڑ لعل عیسن میں مختلف دوکانوں کومعائنہ کیا۔دوران معائنہ زائدالمیعاد زرعی ادویات، بغیر ڈیلر شپ، انوائس اور سٹاک رجسٹر فروخت کرنے والی ایک دوکان پر 1لاکھ 36ہزار،480روپے کی غیر قانونی زرعی ادویات برآمد ہوئیں جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج کروا دیاگیااور تمام زرعی ادویات پولیس کے حوالے کر دی گئی۔اے ڈی زراعت اعجا زاحمدقیصرانی نے کہا کہ جعلی اور زرعی ادویات کا کام کرنے والے فصلوں اور کسانوں کی رقم کانقصان کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں جعلی زرعی ادویات پائے جانے پر کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے اس موقع پر کپاس کی فصلوں کو معائنہ کیا اور کاشتکاروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مشاہدہ کے دوران کپاس پر سفید مکھی، گلابی سنڈی اور ملی بگ کے حملے میں اضافہ اوراور بعض کھیتوں میں فصل کے نیچے والے پتوں پر کالی پھپھوندی کا حملہ بھی دیکھا گیا اس لیے ان کیڑوں اور بیماریوں کے کنٹرول کے لیے کاشتکار ایک ہفتے کے وقفے سے محکمہ زراعت کے عملہ کے مشورہ سے دوبارہ زرعی ادویات کا سپرے کریں اور سپرے کرتے وقت محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کو بھی مدنظر رکھیں۔