لیہ(صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر اظفر ضیا ء نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے جس کیلئے ضلعی انتظامیہ و ضلع پولیس اپنے تمام تر وسائل استعمال کرے گی یہ انہوں نے ڈکیتی کی واردات میں زخمی ہونے والے تین تاجروں کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں عیادت کرتے ہوئے کی
انہوں نے زخمیوں اور ان کے لواحقین سے سے ہسپتال میں دی جانے والے طبی سہولیات بارے بھی پوچھا،زخمیوں کے علاج معالجہ بارے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عتیق الرحمن نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلاًبریفنگ دی،اس موقع پر تاجر رہنماؤں،وکلاء و دیگر نے شہرمیں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارتوں پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عبدالرحمن فریدی نے ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کو شہر بھر میں پرائیویٹ ہاسٹل میں رہائش پذیر طلباء و افراد بارے اور ہاسٹل کے ڈیٹا کو مرتب کرنے بارے اپنی تجویز دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ ان واردتوں کے سد باب کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر،سیکورٹی اداروں،صحافیوں،سول سوسائٹی،تاجرو ں سے باضابطہ میٹنگ کرکے فول پروف لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہیں تاکہ ضلع بھر کے تمام شہریوں کو پر امن معاشرہ و تحفظ کی فضا پیدا ہو،انہوں نے زخمیوں اور ان کے لواحقین کو سرکاری سطح پر بہترین علاج کی یقین دہانی بھی کرائی