لیہ ( صبح پا کستان )،تھانہ چوبارہ پولیس کی بڑی کامیابی،اندھاقتل ٹریس،درندہ صفت قاتل اور منصوبہ بندی میں شامل مقتول کی بیوی گرفتار،آلہ قتل بھی برآمد،ڈی پی او لیہ محمد حسن اقبال کی تشکیل کردہ ٹیم نے جدید تکنیکی بنیادوں پر تفتیش عمل میں لائی اور دن رات محنت کرکے مختصر وقت میں درندہ صفت قاتل کا سراغ لگا یا،مقتول کے لواحقین اور اہل علاقہ کا پولیس کی کامیابی پر خراج تحسین،ڈی پی او لیہ کی طرف سے ڈی ایس پی سرکل چوبارہ،ایس ایچ او چوبارہ اور پولیس ٹیم کو شاباش اور حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعام کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ چوبارہ پولیس نے ایک اندھے قتل کا سراغ لگا کر بڑی کامیابی حاصل کی ہے،چند روز قبل علاقہ تھانہ چوبارہ میں سفاک قاتل نے محبوب نامی شخص کو قتل کیا تھااور موقع سے تمام شواہد مٹا دیے تھے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد حسن اقبال نے خود جا کر موقع ملاحظہ کیااور ڈی ایس پی سرکل چوبارہ لیاقت علی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے کر جدید تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کی ہدایت کی،ڈی ایس پی لیاقت علی،ایس ایچ او چوبارہ عابد علی اور انچارج انویسٹی گیشن محمد شفیع نے دن رات محنت کی اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش کے مراحل مکمل کیے اور بل آخر ایک ہفتے کے مختصر وقت میں سفاک قاتل کو سراغ لگا کر گرفتار کرکیا،مقتول کا بھتیجا محمد قاسم اپنے چچا کاقاتل نکلا اورقتل کی منصوبہ بندی میں شامل مقتول کی بیوی نسرین بی بی کو بھی گرفتار کر لیا،تفتیش کے دوران ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل خنجر خون آلود اور قاتل کے خون آلود کپڑے بطور شواہد برآمد کر لیے،ڈی ایس پی کروڑ لیاقت علی نے بتلایا کہ جدید طریقہ تفتیش کو استعمال میں لاکر اور PFSAلیبارٹر ی کے درست تجزیوں کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا گیا،درندہ صفت قاتل کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لا کر عدالت کے ذریعے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،مقتل کے لواحقین اور اہل علاقہ نے پولیس کی انتھک محنت اورطریقہ تفتیش کو سراہتے ہوئے زبر دست خراج تحسین پیش کیا جبکہ ڈی پی او لیہ نے شاباش دی اور پولیس ٹیم کے تمام ممبران کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعام کا اعلان کیا۔