لیہ (صبح پا کستان)ایپکا ضلع لیہ کے زیر اہتمام فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ سے ختم نبوت چوک تک احتجاجی ریلی،ملازمین لبیک یارسول کے نعرے لگاتے ھوئے سڑکوں پر نکل آئیحکومت سے فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ،فرانس کے صدر کا پتلا بھی نظر آتش کیا گیا،ریلی کی قیادت چیئرمین ایپکا ضلع لیہ ملک الہی بخش جوتہ،ضلعی سینئر نائب صدر ایپکا سید نادر حسین بخاری،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایپکا مہر نوید گل،ضلعی جنرل سیکرٹری محبوب ساجد نے کی یلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ھوئے ملک الہی بخش جوتہ، سید نادر حسین شاہ،مہر نوید گل،محبوب ساجد نے کہا کہ فرانس کے صدر نے آقا کی شان کے خلاف بکواس کرکے
غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ھے جس سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ھو گیا ھے آج اگر اقوام عالم کے ذمہ داران نے فرانس کے صدر کے عزائم کا نوٹس نہ لیا توعالمی امن خطرے میں پڑسکتا ھے جس کی تمام ذمہ داری اقوام متحدہ پر ھوگی۔ ھم اپنے آقا کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے عالم کفر ہماری اقدار و ہمارے ایمان پر حملہ کر رہا ہے اور عالم اسلام کے حکمران چین کی نید سو رھے ہیں مقررین نے مسلم دینا کے حکمرانوں سے متحد ھو کر آقا کی توہین کرنے والوں سے مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا،احتجاج کرنے والوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے مطالبہ کیا کہ فرانس کے سوشل بائیکاٹ،فرانس کے بنکوں میں مسلمانوں کی رکھی رقوم کو اپنے ملکوں اور مسلم ملکوں کے بنکوں میں منتقل کر کے ایمان کا ثبوت دیں،انہوں نے کہا کہ فرانس سے اپنے ملکوں کے سفیروں کو واپس بلوانے اور اپنے ملکوں سے فرانس کے سفارت خانے بند کئے جائیں،ریلی کے آخر پر ایک قرار داد کے ذریعے حکمرانوں سے فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور فرانس کے صدر کا پتلا بھی نظرآتش کیا گیا، ریلی میں گساخ رسول کی سزا۔ سر تن سے جدا اور غلامی رسولﷺ میں موت بھی قبول ہے کے نعرے گونجتے رہے