لیہ (صبح پا کستان) ڈی پی او لیہ کی میڈیا نمائند گان کے ساتھ میٹنگ،انسداد کرونا کے حوالے سے لیہ پولیس اقدامات بارے آگاہ کیا،لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ 144کی خلاف ورزی پر137 شادی ہالز و شاپس دفعہ 550اور 115MVOکے تحت 4496موٹر سائیکل،216چنگچی رکشہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گی جبکہ 5771افراد کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا،
تفصیلا ت کے مطابق دفتر پولیس میں ڈی پی او لیہ محمد حسن اقبال کی میڈیا نمائندگا ن کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،ڈی پی او نے میڈیا نمائند گا ن کو انسداد کرونا کے حوالے سے لیہ پولیس کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلی آگاہ کیا،انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ضلع بھر میں دفعہ 144کی خلاف ورزی پر137 شادی ہالز و شاپس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی، دفعہ 550اور 115MVOکے تحت 4496موٹر سائیکل،216چنگچی رکشہ کے خلاف کاروائی کی گئی،جبکہ 5771افراد کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا،اس کے علاوہ قرنطینہ مراکز اور احساس کفالت پروگرامز کے تحت قائم کیے گئے رقوم تقسیم مراکز پر لیہ پولیس اہلکاران دن رات اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،لا ک ڈاؤن کے نفاذ کو موثر بنانے کیلئے ضلع کی مختلف شاہراہوں اور چوکوں میں ناکہ بندی کی گئی انہوں نے کہا کہ لیہ پولیس کے افسران و اہلکاران نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت 11لاکھ روپے کا فنڈ اکٹھا کرکے کرونا سے متاثرہ 360مستحق خاندانو ں میں را شن تقسیم کیا جا چکا ہے،میڈیا نمائندگان کی طرف سے لیہ پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں قابل ستائش قرار دیا،میٹنگ میں صحافی مقبول الہی،خالد محمود شوق،مرزا یعقوب،غلام جیلانی،زاہد مغل، عبد الرحمن فریدی اور ترجمان لیہ پولیس محمد ندیم موجود تھے۔