لیہ(صبح پا کستان)الیکشن انجمن تاجران سال 2019-22کے نتائج کا اعلان،تاجر ویلفیئراتحاد گروپ نے میدان مار لیا،سیٹھ محمد اسلم خان،اظہر خان ہانس گروپ کو 730ووٹوں سے شکست،
تاجروں کے رائے دہی کے استعمال کیلئے 5پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے جن میں پولنگ نمبر 1ہائی وے دفتر، پولنگ نمبر 2سائبر پبلک سکول اسلم موڑ، پولنگ نمبر 3گورنمنٹ ایم سی مڈل سکول لیہ، پولنگ نمبر 4گورنمنٹ ایم سی ہائی سکو ل لیہ، پولنگ نمبر 5ڈسٹرکٹ پبلک سکول بوائز ونگ میں بنائی گئے تھے پولنگ اسٹیشن نمبر 1میں تاجر ویلفیئر اتحاد نے 485ووٹ،سیٹھ محمد اسلم خان،اظہر ہانس گروپ نے 440ووٹ، پولنگ نمبر 2میں تاجر ویلفیر اتحاد نے 645،سیٹھ محمد اسلم خان،اظہر ہانس گروپ نے 466ووٹ,پولنگ اسٹیشن نمبر 3میں تاجر ویلفیئر اتحاد نے 505ووٹ،سیٹھ محمد اسلم خان،اظہر ہانس گروپ نے 464ووٹ,پولنگ اسٹیشن نمبر 4میں تاجر ویلفیئر اتحاد نے 757ووٹ،سیٹھ محمد اسلم خان،اظہر ہانس گروپ نے 307ووٹ،پولنگ اسٹیشن نمبر 5میں تاجر ویلفیئر اتحاد نے 497ووٹ،سیٹھ محمد اسلم خان،اظہر ہانس گروپ نے 479ووٹ حاصل کئے جبکہ تمام پولنگ اسٹیشن میں 47ووٹ مسترد ہوئے انجمن تاجران لیہ کے 3سالہ مدت کے انتخابات کیلئے 7ہزار800 تاجر اپنا ووٹ کاسٹ کرنا تھا جن میں سے 5089 ووٹ کاسٹ ہوئے الیکشن نتائج کے مطابق تاجر ویلفیئر اتحاد گروپ کے امیدوار ملک مظفر اقبال دھول صدر،شیخ کمال الدین جنرل سیکرٹری،سینئر نائب صدر حاجی محبوب حسین شیخ،نائب صدر شیخ کاشف منظور،نائب صدر مہر ریاض تھند،نائب صدر آصف اقبال کنجال،جائنٹ سیکرٹری مہر مجاہد حسین کلاسرہ،فنانس سیکرٹری ملک قمر الزمان کھوکھر،پریس سیکرٹری محبوب السلام،سپیکر مجلس عاملہ ملک محمد مقسوم تھہیم منتخب ہوگئے،چیئرمین الیکشن کمیٹی شیخ غلام حسین،اظہر چانڈیہ ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری الیکشن کمیٹی،ملک عبدالعزیز کھوکھر ایڈووکیٹ،قاضٰ خرم رؤف ایڈووکیٹ،لیاقت علی ملک،محمد عارف لودھی،عبدالواحد کھتران،ملک ریاض کھر،چوہدری پرویز احمد گجر،محسن رضا اعظمی پر مشتمل الیکشن کمیٹی نے جیتنے والے عہدیداران کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا،یہاں یہ بات بھی یاد رہے کہ تاجروں کے ایک تیسرے گروپ نے گذشتہ شپ واحد بخش باروی گروپ نے اپنے بلا مقابلہ منتخب ہونے کی تقریب حلف برداری بھی کروا دی تھی