لیہ(صبح پا کستان)بزرگ پینشنرز شہریوں کیلئے ای او بی اوریوٹیلٹی سٹورز کے درمیان5اشیائے خوردونوش پر سبسڈی دینے کیلئے کیا جانے والا معاہدہ کے نتائج برآمد نہ ہوسکے،بوڑھے پینشنرز یوٹیلٹی سٹورز کے چکر کھانے پر مجبور ہونے لگے،حکومت پاکستان نے بزرگ پینشنرز کو 1ہزار روپے مالیت کی 5اشیائے خوردونوش چاول،گھی،چینی،آٹا،دالیں پر یوٹیلٹی سٹورز سے خریداری کرنے پر سبسڈائز کیا گیا جس کیلئے 1ستمبر 2020ء سے اس سکیم کے تحت خریداری کا اعلان کیا گیا تھا،بوڑھے پینشنرز کو رجسٹرڈ ہونے کیلئے 5566پر اپنا شناختی کارڈ میسج کرنا ہوگا جس میں فارم ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد اپنے کوائف درج کرکے بھیجنے کا شیڈول دیا کوائف کے بعد ہر پینشنرزکو ایک کوڈ جاری ہوگا جو یوٹیلٹی سٹورز پر دیکر خریداری کی جانی تھی چند علاقوں میں بزرگ پینشنرزکو اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کرنے میں دقت کے سامنا کے علاوہ جن افراد کو کوڈ مہیا ہونے کے بعد یوٹیلٹی سٹورز پر جانے کے بعد بھی سبسڈائز اشیائے خوردونوش اس لئے مہیا نہیں کی جارہی کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپویشن پاکستان کی طرف سے کسی بھی سٹور کو اس بارے کسی قسم کی کوئی آگاہی لیٹر و طریقہ کار جاری نہیں کیا جسکا،بزرگ پینشنرز محمد لطیف،محمد بخش،سکندر علی،فرمان علی،خدا بخش و دیگر نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان ریٹائرڈ بزرگوں کے ساتھ کیا جانے والا مذاق بند کرے ایک ہزار روپے کی خریداری پر گھر کے سودا سلف پورے ہوسکتے ہیں اور دوسری بات یہ ہے کہ یہاں کے یوٹیلٹی سٹورز یہ بھی سہولت دینے کیلئے تیار نہیں ہیں،اس سکیم کو جاری نہ کرنے پر وزیر اعظم پاکستان نوٹس لیں،صدر ہیومن رائٹس آرگنائزیشن عنایت اللہ کاشف ایڈووکیٹ نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن،ای او بی کے درمیان ہونے والے ایم او یو کے مطابق بوڑھے پنشنرز کا ڈیٹا فوری طور پر اپ لوڈ کرکے ان کو حکومت کی طرف سے دی جانے والی سبسڈی کے مطابق اشیائے ضروریہ فوری طور پر مہیا کرنے کے احکامات جاری فرمائے جائیں