لیہ:( صبح پا کستان ) مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ظالمانہ قبضے اور مظالم کے خلاف ضلع بھر میں یوم سیاہ منایا گیا۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءکی زیرقیادت ٹی ڈی اے چوک سے فوراہ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔
احتجاجی ریلی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباس ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوفیاض احمدندیم،اسسٹنٹ کمشنر نیازاحمدمغل،صدربار عبدالستار علوی،مختلف محکموں کے افسران،تاجررہنما،ڈاکٹرز،وکلائ،طلباء،میڈیانمائندگان،سول سوسائٹی،محکمہ تعلیم،بلڈنگ ،سول ڈیفنس،ریسکیو1122،سرکاری ملازمین وہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنراظفر ضیاءنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم سیاہ منانے کا مقصد مقبوضہ کشمیر پر ہونے والے بھارتی مظالم اجاگر کرنا ہے انہوں نے کہا کہ 27اکتوبر 1947کو بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیااوربھارت کشمیریوں پر ظلم ستم کے پہاڑ ڈھائے ہوئے ہیں مظلوم کشمیری گزشتہ کئی دہائیوں سے آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں عالمی دنیاکشمیر یوں کوآزادی دلانے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی آواز کو کبھی نہیں دباسکتے ہیں اور نہ ہی اُن کی آواز کو دبایا جاسکتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اہلیان لیہ کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیںہمارا ہر فرد کشمیر یوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید ندیم عباس نے کہا کہ کشمیر یوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر ضرورآزاد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور ہرفورم پر کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گئے ۔ ریلی کے شرکاءنے بھارت کے ظلم وستم کے خلاف نعرے لگا ئے اورکشمیریوں کے حق میں درج نعروں والے بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھائے ہو ئے تھے۔ ریلی کے اختتام پر کشمیر یو ں کی آزادی کیلئے دعابھی کرائی گئی