لیہ(صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں سینئر صحافی انجم صحرائی کی 64ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں صحافیوں سمیت دوست احباب نے شرکت کی انجم صحرائی کا سالگرہ کی مبارکباد کے علاوہ تحائف دیئے گئے،اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عبدالرحمن فریدی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کو صحافیوں کا حقیقی گھر اور پبلک فورم بنانے کیلئے جدوجہد کا آغاز کیا ہوا ہے ،ضلع بھر کے سینئر و جونیئر صحافیوں کی عزت نفس کی بحالی کے اقدامات کئے جا رہے ہیں 23مارچ کو ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں آل پاکستان مشاعرہ کرایا گیا جس میں ملک بھر کے نامور شعرا ء نے شرکت کی تھی ،آج سینئر صحافی انجم صحرائی کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کرنا ہماری اسی کاوش کا سلسلہ ہے ،اسی ماہ کے دوران سینئر صحافی و بابائے صحافت سرپرست ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ عبدالحکیم شوق کے اعزاز میں بھی تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ان کے اعزاز میں لائف ٹائم ایچیو منٹ ایوارڈ پیش کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے سینئرو جونیئر صحافیوں کے اعزاز و حوصلہ افزائی کیلئے مختلف اوقات میں تقاریب کے پروگرام ترتیب دیئے جا رہے ہیں ،سینئر صحافی انجم صحرائی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کے پلیٹ فارم سے میرے اعزاز میں کی جانے والی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد ہم بوڑھوں کی خدمات کا اعتراف ہے جس پر موجودہ عہدیداران مبارکباد کے مستحق ہیں،سرپرست اعلیٰ ڈسٹرکٹ پریس کلب و ضلعی انجمن صحافیان عبدالحکیم شوق نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس لیہ و ضلعی انجمن صحافیان کے عہدیداران صحافیوں کی عزت و احترام کے لئے تگ ودو کررہے ہیں جو کہ لائق تحسین ہیں ان کے کاوشوں پر ہم تمام سینئر جونیئر ان کے شانہ بشانہ ہیں،اس موقع پر رانا خالد محمود شوق صدر ضلعی انجمن صحافیان،رانا عبدالرب جنرل سیکرٹری ضلعی انجمن صحافیان،زاہد واندر،مہر کامران تھند و دیگر نے بھی خطاب کیا ،نائب صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب رانا ریاض،قاضی ظہور الناصر،ظہور درانی،لطیف قمر،یونسل بزدار،احسن شہزاد باجوہ،ڈاکٹر عابد قریشی،قاضی ضیاء اللہ ناصر،ملک ریاض حسین جھکڑ انفارمیشن آفس،سہیل احمد کھوکھر پی اے ٹو ایم پی اے سید رفاقت علی گیلانی،محمد رمضان کنویرا،حاجی زاہد حسین،نعیم اللہ خان ،محمد رضوان مرزاو دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔