لیّہ ( صبح پاکستان) ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کی پریس کانفرنس ،لیہ پولیس نے ماہ اکتوبر ،نومبر میں ڈکیتی،راہزنی ،نقب زنی ،سرقہ وہیکل کے 355 ملزمان گرفتار کرکے04کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ(زیورات ،ٹریکٹر ،ٹرک، کاریں ،موٹر سائیکل ،سولر پلیٹس و دیگر سامان برآمد کیا ،09گینگز کے 28 خطرناک ملزمان گرفتارکرکے 70 لاکھ روپے کی ریکوری کی ،شہریوں کے جان و مال ،عزت و آبرو کے تحفظ کےلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے پولیس لائن میں منعقدہ پریس کانفرنس کے لیہ پولیس کارکردگی ماہ اکتوبر ،نومبر سے آگاہ کرتے ہوئے بتلایا کہ لیہ پولیس نے سرقہ وہیکل ، سرقہ مویشی ،نقب زنی ،راہزنی ،ڈکیتی کے355 ملزمان گرفتار کرکے کے04 کروڑ 86 لاکھ 34 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا ہے ،برآمدہ مال مسروقہ میں 9.5تولہ زیورات ،ٹرک 01 عدد ،ٹریکٹر 02عد د ،کار02 عدد،سولر موٹرز 05 عدد ،موٹر سائیکل 29 عدد،سولر پلیٹس 25 عدد ، بکریاں 06 عدد ،گائے ،بھینس 20 عددشامل ہیں ،لیہ پولیس نے مویشی چوری اور موٹرسائیکل چور ی میں ملوث 09 گینگز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گینگ کے 28 ملزمان گرفتار کرکے ان کےقبضہ سے 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا ۔برآمدہ مال مسروقہ میں موٹر سائیکل ،پیٹر انجن ،گائے ،بھینس ،موٹر پمپ ،بھیڑ ،بکری و دیگر سامان شامل ہے ۔گینگ ملزمان کے خلا ف کل 80سے زائد مقدمات ٹریس آؤٹ کیے گئے جبکہ ملزمان سے واردات میں مستعملہ اسلحہ ناجائز بھی برآمد کیا گیا ،پریس کانفرنس کے دوران ڈی پی او لیہ نے برآمدہ مال مسروقہ اور ریکوری بصورت نقد کیش اصل مدعیان کے حوالے کیا ،ڈی پی او لیہ محمدعلی وسیم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال ،عزت وآبرو کی حفاظت کےلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی ،انسداد جرائم ،منشیات کے خاتمہ اور امن و امان کو برقرار رکھنے کےلئے اقدامات لائے جا رہے ہیں ،پریس کانفرنس میں مدعی مقدمات،میڈیا نمائندگان ،شہری حضرات اورپولیس افسران نے شرکت کی ۔