لیّہ ( صبح پاکستان )پولیس افسران کی تفتیشی صلاحیت کو بڑھانے کےلئے ایک روزہ روکشاپ کا انعقاد،سول جج لیہ رانا تنویر ،سول جج وقار احمد کروڑی نے پولیس افسران کو شناخت پریڈ و ملزمان کے چالان سے متعلق لیکچر دیا،ورکشا پ پولیس افسران کو پیچیدہ قانونی مراحل اور ٹیکنالوجی سے متعلق روشنا س کرانے کی مثبت کاوش ہے۔ڈی پی او لیہ
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان محمد فیصل رانا کی ہدایت پر پولیس افسران کی تفتیش کی استعداد کو بڑھانے کےلئے پولیس لائن میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسرن نے شرکت کی ،سول جج ماڈل کورٹ لیہ رانا تنویر نے ملزمان کی شناخت پریڈسے متعلق پولیس افسران کو تفصیلی لیکچر دیا جبکہ سول جج وقار احمد کروڑ ی نے ملزمان کو چالان عدالت کے مراحل میں ہونے عمومی غلطیوں اور ان کی اصلاح سے متعلق بریف کیا ،آخر میں انچارج آئی ٹی محمد آصف نے شہادت کے جمع کرنے اور ان کو محفوظ کرنے کے حوالے سے پولیس افسران کو لیکچر دیا،ڈی پی او لیہ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پولیس کو مقدمات کی تفتیش میں مختلف مراحل سے گرزنا پڑتا ہے اس دوران بہت سی قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے علاوہ پولیس کے روائتی طریقہ تفتیش کو چھوڑ کر جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کا تقاضا ہے ،ورکشا پ کا انعقاد پولیس افسران کو قانونی پیچید گیوں اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق روشنا س کروانے کی ایک مثبت کاوش ہے۔