لیّہ ( صبح پاکستان ) اختیارات کا ناجائز استعمال بے گناہ شخص کو گرفتار کرنے پر عدالتی احکامات پر تھانہ ماڈل سٹی کے ایس ایچ او انسپکٹر زکی ریحان کے خلاف اس کے اپنے تھانہ میں ہی مقدمہ درج پولیس کے پیٹی بھائی کی گرفتاری کے لئے چھاپے تفصیل کے مطابق اختیارات کا ناجائز استعمال اور بے گناہ شخص کو گرفتار کرنا ایس ایچ او کو مہنگا پڑ گیا عدالتی احکامات پر ایس ایچ او انسپکٹر زکی ریحان کے خلاف مقدمہ درج مقدمہ آج سے ڈیڑھ ماہ قبل 9 اگست کو خاتون عظمی اخلاق کی اس درخواست پر درج کیا گیا جو اس نے عدالت میں اپنے خاوند عمران جعفر کی برآمدگی کے لئے عدالت میں گزاری تھی جس میں خاتون نے موقف اختیار کیا تھا کہ ایس ایچ او انسپکٹر ذکی ریحان نے اس کے خاوند کو ناجائز گرفتار کر کے اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے عدالت نے فوری طور پر بیلف مقرر کر کے عمران جعفر کو برآمدگی کے احکامات جاری کئے بیلف نے فوری کاروائی کرتے ہوئے عمران جعفر کو تھانہ سٹی سے برآمد کر کے عدالت میں پیش کردیا جس پر معزز عدالت نے ایس ایچ او ذکی ریحان کے خلاف اغواء اختیارت کے ناجائز استعمال اور بے گناہ شخص کو مبحوس رکھنے کے مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر آج پولیس نے معزز عدالت کے احکامات پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے