لا ہور{ صبح پا کستان } پنجاب حکومت کا نواز شریف کو عدالتی حکم پر دیا جانے والا ریلیف تمام قیدیوں کو دینے کا فیصلہ
قانون سب کے لیے برابر تحریک انصاف حکومت کے منشور دو نہیں ایک پاکستان کا عملی نمونہ پنجاب حکومت کی طرف سے نواز شریف کو عدالتی حکم پر طبی بنیادوں پر ریلیف ملنے کے بعد پنجاب بھر کے شدید بیمار قیدیوں کو برابری کی بنیاد پر علاج کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے ٹوئٹ بیان میں کہا کہ”میں نے پچھلے ایک سال میں پنجاب کی مختلف جیلوں کے دورے کیے اور قیدیوں کی فلاح وبہبود کے لیے ہدایات جاری کیں
ہمارے منشور "دو نہیں ایک پاکستان ” کے تحت میں نے پنجاب کی تمام جیلوں میں موجود شدید بیمار شہریوں کی فہرست طلب کی ہے تاکہ انہیں بھی علاج کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں
پنجاب حکومت جہاں عام افراد کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کے لیے ریفارمز لا رہی ہے وہیں پر اب پنجاب بھر کی جیلوں میں موجود بیمار قیدیوں کو بھی بہترین علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔