لاہور . استقلال پارٹی کے سربراہ سید منظور علی گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ سمیت حکومتی وزراء اورارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں دوگنا اضافہ باعث افسوس ھے۔ضرورت اس امر کی ھے کہ سرکاری ملازمین’ ججز’جرنیلوں اور دیگر مراعات یافتہ طبقہ کو تا حیات حاصل مراعات واپس لی جائیں۔ملک میں متوسط اور غریب طبقہ مہنگائی اور بے روز گاری کی وجہ سے دووقت کی روٹی کے لیے ترس رہا ہے دوسری طرف حکمران طبقہ ان ہی کے پیسوں پر شاہ خرچیاں کررہا ہے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں غریب اور سفید پوش طبقہ مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکا ہے جبکہ حکمران ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں ۔پی ٹی آئی حکومت کی تبدیلی صرف مہنگائی اور بیروزگای کی صورت میں غریب عوام پررونما ہوئی ہے اس لیے آئی ایم ایف اور ٹیکسوں پر انحصار کرنے والی حکومت سابقہ حکومتوں پرمہنگائی اور قرضوں کا لیبل لگا کرعوام کو بے وقوف بنانا بند کرے۔ انتخابات سے قبل ماہر معاشی ٹیم کاڈنڈورا پیٹنے والی تبدیلی سرکار نے 6 ماہ میں گذشتہ پانچ سا لہ مہنگائی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس کی وجہ سے متوسط طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔ عوام تعلیم و صحت سمیت دیگر بنیادی انسانی ضروریات زندگی کیلئے پریشان ہیں جبکہ ہمارا حکمران طبقہ وعدوں اور دعوں کی گمراہ سیاست کرنے میں مصروف عمل ہے اس موقعہ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ سمیت حکومتی وزرا ء اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کا فیصلہ الفور واپس لیا جائے اور ان پیسوں کوعوامی فلاح و بہود پر خرچ کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف میسر ہو سکے ۔