لاہور(مانیٹرننگ ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ نے ڈیرہ غازیخان ، لیہ سمیت پنجاب کی 9 صارف عدالتوں میں ججوں کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیاہے،9 ایڈیشنل سیشن ججز کو بطور سیشن جج ترقی دیتے ہوئے ججز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق سیشن جج شاکر حسین کو صارف عدالت ڈی جی خان ، سیشن جج بخت فخر بہزاد کو پریزائڈنگ آفیسر صارف عدالت گوجرانوالہ ، سیشن جج جاوید الحسن کو صارف عدالت ملتان، سیشن جج محمد اکرم کو ترقی دے کر صارف عدالت لیہ ، سیشن جج وسیم الرحمن خاکوانی کی صارف عدالت رحیم یار خان تعیناتی کا حکم دیا گیا ہے جبکہ سیشن جج محمد یار گوندل کو صارف عدالت میانوالی، سیشن جج امجد نذیر چودھری کو صارف عدالت بھکر ، سیشن جج محمد شبیر کو ترقی دیکر صارف عدالت منڈی بہاﺅالدین اور سیشن جج عتیق الرحمن کو صارف عدالت بہاولنگر تعینات کیا گیا ہے، نوٹیفیکیشن میں تمام سیشن ججوں کو 29مارچ تک اپنے نئے دفاتر کا چارج سنبھالنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
source..
http://dailypakistan.com.pk/lahore/27-Mar-2017/549924