لاہور، لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ،جسٹس شاہد وحید خان نے درخواست پر سماعت کی،درخواست میں وفاقی حکومت اور وزیراعظم کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میںموقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف حکومت میں عمران خان نے سول نافرمانی کیلئے عوام کو اکسایا،عدالت نے درخواست کو آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔